نتائج تلاش

  1. رانا

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    قیصرانی بھائی اگر کارل ساگان کی کسی کتاب کا اردو ترجمہ کریں یا ملے تو مجھے ضرور بتائیے گا۔
  2. رانا

    مبارکباد پانچ ہزاری "کراس شاہ"

    کوئی بات نہیں دے دیں لیکن کراس دینے سے پہلے ذرا ایک نظر نیچے عینی بہنا کی اس آفر پر بھی ڈال لیں اور سوچ لیں کہ عینی بہنا کو بس نام بتانا ہے میں نے اور پھر۔۔۔۔۔:)
  3. رانا

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    خیال برا نہیں ہے۔ شبیر جان باقی تو ہر طرح سے اس کردار پر فٹ بیٹھتا ہے بس ایک مسئلہ ہے کہ کیا وہ سرپٹ دوڑتے ہوئے گھوڑے کی گردن توڑ سکے گا؟:) سرفروش کے رائٹر کا نام تو یاد نہیں لیکن ہے وہی کہ ہیرو کو پرانے زمانے میں ٹائم مشین کی مدد سے بھیجا جاتا ہے اور اسی خیال کی وجہ سے اچھی لگتی تھی۔ آوارہ...
  4. رانا

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    درست کہہ رہے ہیں اسکرین پر پڑھنا مجھے مشکل لگتا ہے۔ لیکن کوئی دلچسپ چیز ہو تو گزارا کرنا پڑتا ہے۔:) کئی کتابیں ڈاون لوڈ کرکے رکھی ہوئی ہیں لیکن اسکرین پر پڑھنے والی مشکل ہے جس کی وجہ سے بہت کم پڑھ پایا ہوں۔ اب کچھ عرصے سے صرف کتابیں پڑھنے کے لئے ایک عدد ٹیبلٹ لینے کا ارادہ ہے۔ پہلے اسمارٹ فون کا...
  5. رانا

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    یعنی کہ آپ نے اتنی سی عمر میں مجھ سے کئی گنا زیادہ کہانیاں پڑھ لی ہیں۔:) مجھے قسط وار کہانیاں ویسے پسند نہیں ہوتیں کہ بندہ انتظار کی سولی پہ ٹنگا رہتا ہے۔ صدیوں کا بیٹا اپنے انوکھے خیال کی وجہ سے تجسس کو تسکین دینے کے لئے دماغ پر سوار تھی۔ انہی دنوں میں جاسوسی میں ایک قسط وار کہانی سرکش آتی تھی...
  6. رانا

    کراچی ڈیفنس میں فائرنگ تحریکِ انصاف کی خاتون راہنما زاہرہ شاہد جاں بحق

    انا للہ وانا الیہ راجعون۔ بہت دکھ ہوا یہ جان کر کہ ایک امن پسند پارٹی کی امن پسند لیڈر کو بھی نہ بخشا گیا۔
  7. رانا

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    بھائی پانچ حصوں کی کہانی ہم جیسوں کے لئے تو طویل ہی ہے۔:) صدیوں کے بیٹے کے ساتھ ایک دلچسپ بات کا تعلق ہے سوچا شئیر کردوں۔ اور وہ یہ کہ جب بھی مجھے اس کے پڑھنے کی خواہش پیدا ہوئی اس کے کچھ گھنٹوں کے اندر بغیر کسی کوشش کے مہیا ہوگئی۔ تفصیل اس کی یہ ہے کہ بچپن میں کہیں سے کوئی جاسوسی ڈائجسٹ پھٹا...
  8. رانا

    بچپن کی یادیں

    آج فیس بک پر دیکھا تو اچھا لگا۔ کس کس کو یاد ہے؟ اور اسکول کا یہ زمانہ بھی
  9. رانا

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    دیوتا!!!! توبہ توبہ! ہم تو اس کے حصوں کی تعداد دیکھ کر ہی بھاگ جاتے تھے کہ اسے دیوتا جیسی مستقل مزاجی والے ہی پڑھ سکتے ہیں۔ میں نے بڑی سے بڑی کہانی جو پڑھی ہے وہ صدیوں کا بیٹا ہے۔ لیکن اس کا بھی دوسرا حصہ رہ گیا اور آج تک نہیں ملا۔
  10. رانا

    آپ کا نِک اور اس کا پس منظر

    ہاہاہا :) میں نے جب پوسٹ کردی تو پھر اتفاق سے نظر پڑگئی عنوان پر۔ اور میں حیران ہوگیا کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ میرے ذہن میں اوتار ہے جبکہ عنوان میں نک ہے۔ بہرحال پھر غلطی کا ازالہ کرنے کی کوشش کی تو لائٹ چلی گئی۔ ایک تو یہ سمجھ نہیں آتی کہ ایسی غلطیاں ایسے وقت میں ہی کیوں ہوتی ہیں جب انہیں...
  11. رانا

    آپ کا نِک اور اس کا پس منظر

    ہاہاہا :rollingonthefloor:
  12. رانا

    آپ کا نِک اور اس کا پس منظر

    ڈئیر میں یہ دھاگہ دیکھ چکا تھا لیکن اس لئے کچھ لکھا نہیں کہ میرے اوتار کے پس منظر میں کوئی خاص بات نہیں تھی۔ لیکن آپ ہیں کہ زبردستی کھینچ لائے یہاں۔:) بات صرف اتنی ہے کہ جب محفل میں شمولیت اختیار کی تو کوئی اوتار چاہئے تھا تا کہ خالی چوکھٹا عجیب سا نا لگے۔ اس لئے خانہ پری کے لئے شروع میں ایک...
  13. رانا

    جواب کی تلاش ہے ۔۔۔ حسن نثار

    مشرق میں ایک محاورہ بہت سننے کو ملتا ہے کہ یہ علم ہمارے خاندان میں سینہ بہ سینہ چلا آرہا ہے۔اگر کوئی علم کسی ذریعے سے حاصل ہوگیا تو اس پر اپنی اجارہ داری سمجھتے ہوئے اپنے ذاتی مفاد کی خاطر پوری قوم کو اس سے محروم کردیا جاتا ہے۔ اس رویے سے کئی علم صفحہ ہستی سے ہی معدوم ہوگئے ہیں۔ یہ مطلوبہ سوال...
  14. رانا

    میری تصاویر

    اگر آپ گئے ہیں تو وہاں کی تصویر شئیر کریں۔
  15. رانا

    میری تصاویر

    دھاگے کا عنوان دیکھیں اور اپنی تصاویر شئیر کریں۔ بے چاری پبلک عنوان پڑھ کر دیکھنے کچھ آتی ہے اور آگے گھروں، سڑکوں اور جم وغیرہ کی تصویریں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔:)
  16. رانا

    میری تصاویر

    شائد یہ کہ اس میں آپ مکمل انویزیبل ہیں۔:) کیا میرا تُکا درست ہے؟
  17. رانا

    مبارکباد جنم دن مبارک ساجد بھائی!

    سالگرہ بہت بہت مبارک ہو ساجد بھائی۔:congrats: اب نئے سال کے پلان کریں گے یا گزرے سال کا احتساب۔;) ہمیں تو پتہ ہی نہیں تھا کہ آپ اتنے پہنچے ہوئے ہیں کہ روحانی طاقت سے ساؤتھ افریقہ کے ریگزاروں میں پھرنے والے اداس پنچھی کو بھی مجبور کرسکتے ہیں کہ چل بھئی اداس غزلیں بعد میں کہنا پہلے ایک فون کرو...
  18. رانا

    جواب کی تلاش ہے ۔۔۔ حسن نثار

    بہت عمدہ! آپ نے تو اس ڈاکیومنٹری کا ایسا تعاف کرایا ہے کہ آتش شوق و تجسس ایک ساتھ بھڑک اٹھی ہیں۔ پہلی فرصت میں ڈاون لوڈ کرتا ہوں۔:)
  19. رانا

    جواب کی تلاش ہے ۔۔۔ حسن نثار

    جزاک اللہ ساجد بھائی۔:rose:
  20. رانا

    میری تصاویر

    میں نے تو کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ بیچاری کھلونا گڑیا کو بھی نہیں بخشا جائے گا۔ فیس بک پہ اکثر ایسی تصاویر نظر آتی تھیں جن میں طالبان دور حکومت کی کسی کار کو شٹل کاک برقعے میں لپٹا دکھایا جاتا تھا اور میں سمجھتا تھا کہ صرف تفریح طبع کے لئے لوگ ایسی تصاویر بناتے ہوں گے۔ لیکن آپ نے جو کچھ...
Top