آج زندگی میں پہلی بار مائی ایس کیو ایل پر ایک سنجیدہ ٹاسک مجھے کرنا پڑا اور آج ہی اس نے ایسی بے ہودہ حرکت کی کہ دل سے یوں اترا جیسے کھانے کے بعد محبوب زور سے ڈکار لے تو دل سے اتر جاتا ہے۔ میں نےآج تک ایس کیو سرور پر ہی کام کیا ہے لیکن آج مجھے ٹیم لیڈ کی طرف سے ایسے پروجیکٹ پر کچھ کام کرنا پڑا...