آج سپر منگل ہے۔ 9 ریاستوں میں صدارتی پرائمری ہے۔ جارجیا، اوہائیو، ٹینسی، ورجنیا، اوکلاہوما، ماسچوسٹس،آئیڈہو، نارتھ ڈکوٹا اور ورمانٹ۔
ڈیموکریٹک پرائمری مین صدر اوباما اکیلے امیدوار ہیں جبکہ ریپبلکن پرائمری میں رامنی، سینٹورم، گنگرچ اور پال کا مقابلہ ہے۔
میں ابھی مٹ رامنی کو ووٹ دینے جا رہا ہوں۔
جیسا کہ ابن سعید نے کچھ دن پہلے مطلع کیا تھا اب وقت آ گیا ہے کہ اردوویب کو نئے ہوسٹ پر منتقل کیا جائے۔
یہ کام کل یعنی منگل فروری 7 صبح تقریبا 8-10 بجے ایسٹرن سٹینڈرڈ ٹائم (UTC-5) کو کیا جائے گا۔ برطانیہ میں اس وقت دوپہر 1-3 بجے ہوں گے اور پاکستان میں شام 6-8 بجے۔
سب سے پہلے محفل، بلاگ اور...
کرسمس کی چھٹیوں میں ہم نے سوچا کہ روڈ ٹرپ پر چلیں۔
سو آٹھ دنوں میں ہم نے گاڑی 2665 میل (4289 کلومیٹر) دوڑائ۔ کل 47 گھنٹے ڈرائیونگ کرتے گزرے لہذا شہر میں اور ہائ وے پر اوسط سپیڈ 57 میل فی گھنٹہ (92 کلومیٹر فی گھنٹہ) رہی۔اپنے Prius نے 58 گیلن (220 لیٹر) پٹرول کھایا (اوسط 45.8 میل فی گیلن یا 19۔5...
اس کھیل کا طریقہ کار یوں ہے:
1۔ آپ نے معلوم کرنا ہے کہ آپ کی تاریخ پیدائش کے وقت کونسا گانا بل بورڈ کی فہرست میں ٹاپ پر تھا۔ اس کے لئے یہاں جائیں اور وہ گانا ڈھونڈیں۔
2۔ پھر اس گانے کو یوٹیوب پر تلاش کریں اور اس کی ویڈیو یہاں پوسٹ کریں۔
3۔ اگر یوٹیوب پر گانے کی ویڈیو نہ ملے تو گانے اور سنگر کا...
میں محفل پر اپنا گراوتار استعمال کر رہا ہوں۔ کچھ دن پہلے اپنا گراوتار (gravatar) تبدیل کیا۔ اب محفل پر کچھ جگہ جیسے میری پروفائل پر نیا اوتار نظر آ رہا ہے جبکہ ہوم پیج پر اور ہر پوسٹ کے ساتھ مجھے ابھی تک پرانا اوتار ہی نظر آ رہا ہے۔
کیا کوئ اور محفل پر گراوتار کا استعمال کر رہا ہے؟
اس سال گرمیوں میں پہلی بار پاکستان جانا ہوا تو شدید گرمی سے تنگ آ کر ہم کچھ دنوں کے لئے نتھیاگلی بھاگ گئے۔
وہاں میری گھڑسوار بیٹی نے گھوڑے دیکھے تو کہنے لگی کہ ان پر سیر کرنی ہے۔ سو ہم نے نتھیاگلی سے مشکپوری چوٹی تک گھڑسواری کا پروگرام بنایا۔
وہاں کی کچھ تصاویر حاضر ہیں۔
پچھلے کچھ دنوں سے محفل دن میں چند بار ڈاؤن ہو رہی ہے۔ جیسے ہی کسی منتظم کی اس پر نظرپڑتی ہے ہم اسے فوری طور پر واپس آن لائن لانے کی کوشش کرتے ہیں۔
اس ڈاؤن ٹائم کی وجہ ہمارے سرور پر کوئ بگ ہے۔ ہماری ہوسٹنگ سپورٹ اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ امید ہے یہ مسئلہ چند دنوں میں ختم ہو جائے گا۔
اس...
میں کچہ عرصہ سے محفل سے غیرحاضر ہوں۔ اس کی وجہ کئ مصروفیات ہیں مگر ایک بڑی وجہ میرا نیا پراجیکٹ ہڑپہ آبائ پراجیکٹ ہے۔
محفل کی چھٹی سالگرہ کے حوالے سے سوچا کہ کچہ لکھا جائے مگر چونکہ محفل پر آنا ہی کافی کم تھا لہذا اپنے پراجیکٹ کے بارے میں بتانا ہی مناسب لگا کہ اس کا تعلق جنوبی ایشیا سے ہی ہے۔...
میری پانچ سالہ بیٹی کو گھڑسواری کا شوق ہے۔ معلوم نہیں کس پر گئ ہے کہ ماں باپ تو گھڑسواری سے دور بھاگتے ہیں۔ خیر وہ یہاں ایک گھوڑوں کے فارم پر گھڑسواری کرنے جاتی ہے۔
مزے کی بات یہ ہے کہ پچھلے کئ ماہ سے وہاں جاتے ہوئے میں نے ایک بھی لڑکے کو گھڑسواری سیکھتے نہیں دیکھا۔ تمام بچے جو وہاں سیکھ رہے...
کبھی کبھی ان حبس بھری راتوں میں
جب
سب آوازیں سو جاتی ہیں
آدھی نیند کی گھائل سی مدہوشی میں
اک خواب انوکھا جاگتا ہے!
میں دیکھتا ہوں
گرد کی اس چادر سے اُدھر
(جو میرے اُس کے بیچ تنی ہے)
وہ بھی تنہا جاگ رہا ہے۔
میری بیٹی کنڈرگارٹن میں ہے۔ سکول میں لکھنا اور پڑھنا سیکھ رہی ہے۔ اس سال اس کی ٹیچر نے ہمیں 122 انگریزی الفاظ کی فہرست دی جو اسے اچھی طرح آنے چاہئیں۔ یہ عام الفاظ ہیں جنہیں لوگ sight words یا ڈولچ الفاظ بھی کہتے ہیں۔ اس کی کلاس میں نہ صرف ان الفاظ کو سکھایا جاتا ہے بلکہ شروع میں جو کتابیں گھر لا...