چھن گئی جس کے ہاتھوں ہماری خوشی
کب ہمیں اس سے بڑھ کر تھی پیاری خوشی
غم سبھی عاشقوں کا مقدر ہوئے
دلبروں کو ملی جگ کی ساری خوشی
کیوں کریں ہم سکوں کی تمنا کہ جب
ہے جنوں میں ہمارے تمہاری خوشی
دکھ ملا ہم کو بدلے میں جب بھی کبھی
ہم نے اپنوں کی خوشیوں پہ واری خوشی
بوجھ غم کا ، ہمیں جاں سے بھاری لگے...