نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اِس پر نہ قدم رکھنا کہ یہ راہِ وفا ہے سرشار نہیں ہو، کہ گزر جاؤگے لوگو سرشار صدیقی
  2. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    صحرا ہی غنیمت ہے، جو گھر جاؤگے لوگو وہ عالمِ وحشت ہے کہ مر جاؤگے لوگو یادوں کے تعاقب میں اگر جاؤگے لوگو میری ہی طرح تم بھی بِکھرجاؤگے لوگو سرشار صدیقی
  3. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اِک وہ، کہ آرزؤں پہ، جیتے ہیں عُمْر بھر! اِک ہم، کہ ہیں ابھی سے پشیمانِ آرزُو آنکھوں سے جُوئے خُوں ہے روَاں، دل ہے داغ داغ دیکھے کوئی، بہارِ گُلِستانِ آرزُو اختر شیرانی
  4. طارق شاہ

    کلیات اصغر

    (٤٠) جو شجر باغ میں ہے، وہ شجر طُور ہے آج پتّے پتّے میں جو دیکھا تو وہی نُور ہے آج شورشِ دل جو وہ ہوتی تھی، بدستور ہے آج نہیں معلوُم وہ نزدِیک ہے یا دُور ہے آج فصلِ گُل، جوشِ نمو،طلعتِ زیبائے بہار عرض دِیدار بہ یک جلوۂ مستُور ہے آج میں نے خاکسترِدل میں نہیں دیکھا جس کو وہی ذرّہ تو...
  5. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    مِری اُجڑی اُجڑی سی آنکھوں میں ساغر! زمانے کے رنج و اَلم سَو رہے ہیں ساغر صدیقی
  6. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    سِتم جاگتے ہیں، کرَم سو رہے ہیں محبّت کے جاہ و حشم سو رہے ہیں مِرے نکتہ سازو! سُخن کے خُداؤ ! پکارو کہ لوح و قلم سو رہے ہیں ساغر صدیقی
  7. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کوئی وجہ تسکیں نہیں، غم نہ راحت! خُدا جانے فانی میں کیا چاہتا ہوں فانی بدایونی
  8. طارق شاہ

    کلیات اصغر

    (٣٩) ذوقِ سرمستی کو محوِ رُو ئے جاناں کردیا کفُر کو اِس طرح چمکایا ، کہ اِیماں کردیا تُو نے یہ اعجاز کیا، اے سوزِ پنہاں! کردیا اِس طرح پُھونکا کہ آخرجسم کوجاں کردیا جس پہ میری جُستُجو نے ڈال رکھے تھے حِجاب بیخودی نے اب اُسے محسُوس وعُریاں کردیا کچھ نہ ہم سے ہوسکا اِس اِضطرابِ شوق میں...
  9. طارق شاہ

    میں آئینہ ہوں وہ میرا خیال رکھتی تھی ۔۔۔ شاہد زکی

    غزل جی! شاہد زکی صاحب سے اگر اب بھی بات ہو، یا یہ ممکن ہو سکے تو اُن سے میرا سلام کہنے کے بعد مطلع کی طرف کچھ یوں توجہ دلانا کہ یہ contradictory سا ہے میں آئینہ ہُوں وہ میرا خیال رکھتی تھی میں ٹوٹتا تھا تو چُن کر سنبھال رکھتی تھی یہ ابہام لئے ہے کہ میں اب بھی ہوں ، وہ نہیں ہے ، تھی. یا پھر یہ...
  10. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    عاشقوں کی نگہِ ناز کہیں تھکتی ہے! دیکھتے ہی رہیں اُس کو، وہ اگر دیکھ نہ لیں جگر مُراد آبادی
  11. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    گِراں ہیں رات کےآثار، ذہن و دِل کے لِئے سُہانے یاد کے لمحے ذرا نِکال کے رکھ بہل ہی جائیں گے ایّام ہجرَتوں کے خَلِش خیال وخواب اُسی حُسنِ بے مِثال کے رکھ شفیق خلش
  12. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    میں جانتا ہُوں نہیں دسترس میں وہ میری ہَوا مہک سے نہ اُس کی یہ دل اُچھال کے رکھ شفیق خلش
  13. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    چٹک رہے ہیں شگوفے تمھاری یادوں کے سجی ہے شبنم و گُل کی برات کانٹوں پر یہ اور بات ہے پھُولوں کا ذکر تھا ساغر کہ اِتّفاق سے پہنچی ہے بات کانٹوں پر ساغر صدیقی
  14. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    نِگاروں کے میلے، سِتاروں کی جُھرمٹ بہت دِل نشِین ہیں بہاروں کے جُھرمٹ تجھے یاد رکھیں گی ساغر بہاریں تِرے شعر ہیں گلُعذاروں کے جُھرمٹ ساغر صدیقی
  15. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    نہ بوجھ یُوں دلِ مُضطر پہ اپنے ڈال کے رکھ دُکھوں کوگوشوں میں اِس کے نہ تُو سنبھال کے رکھ ہرایک شے پہ تو قدرت نہیں ہے اِنساں کو شکستِ دل کوبصورت نہ اِک وَبال کے رکھ شفیق خلش
  16. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تِرے جمالِ حقیقت کی تاب ہی نہ ہُوئی ہزار بار نگہ کی، مگر کبھی نہ ہُوئی جگر مُراد آبادی
  17. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    نظر سے حُسنِ دوعالم گِرا دِیا تُو نے نہ جانے کون سا عالم دِکھا دِیا تُو نے خوشا وہ دردِ محبّت، زہے وہ دِل، کہ جسے ذرا سکوُن ہُوا، گدُ گدُا دِیا تُو نے جگر مُراد آبادی
  18. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    فنائے عشق کو رنگِ بقا دِیا تُو نے حیات و موت کو یکجا دِکھا دِیا تُو نے ہزار جانِ گرامی فِدا بایں نِسبت کہ میری ذات سے اپنا پتا دِیا تو نے جگر مُراد آبادی
  19. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    یہ تیری خموشی کی ادائیں کوئی دیکھے نغمے ہیں جو شرمندۂ آواز نہیں ہیں دل سے بھی اب آتی نہیں فانی خبر اپنی مدّت ہوئی ہم گوش برآواز نہیں ہیں فانی بدایونی
  20. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دل میں آتے ہوئے شرماتے ہیں اپنے جلووں میں چُھپے جاتے ہیں ہر نصِیحت ہے نِرالی ناصح ورنہ سمجھے ہوئے سمجھاتے ہیں وہ مرے قتل کا فرمان سہی! کچھ وہ ارشاد تو فرماتے ہیں فانی بدایونی
Top