نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    غیروں سے کہا تم نے، غیروں سے سُنا تم نے کچھ ہم سے کہا ہوتا، کچھ ہم سے سُنا ہوتا ناکامِ تمنّا دل، اِس سوچ میں رہتا ہے ! یُوں ہوتا تو کیا ہوتا، یُوں ہوتا تو کیا ہوتا چراغ حسن حسرت
  2. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کہنے کو زندگی تھی بہت مُختصر مگر کچھ یُوں بسر ہوئی، کہ خُدا یاد آ گیا خُمار بارہ بنکوی
  3. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    موسمِ گُل مِرا، خوشیوں کا زمانہ، وہ تھا ہنس کے جینے کا اگر تھا، تو بہانہ وہ تھا اِک عجب دَور جوانی کا کبھی یوں بھی رہا ! میں کہانی جو زبانوں پہ، فسانہ وہ تھا شفیق خلش
  4. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    بِیتے دِنوں کی یاد بُھلائے نہیں بنے یہ آخری چراغ بُجھائے نہ بنے دُنیا نے جب مِرا نہیں بننے دیا اُنھیں پتھر تو بن گئے وہ پرائے نہیں بنے خُماربارہ بنکوی
  5. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    بڑھا بڑھا کے جفائیں جُھکا ہی دو گے کمر گھٹا گھٹا کے، قمر کو ہلال کر دو گے قمر جلالوی
  6. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہوگا کسی دیوار کے سائے میں پڑا میر کیا کام محبّت سے، اُس آرام طلب کو میر تقی میر
  7. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دمِ واپسیں بر سرِ راہ ہے عزیزو! اب الله ہی الله ہے مرزا غالب (روایت ہے کہ بالا شعر غالب کا آخری شعر تھا، واللہ عالم )
  8. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ایک دن مثلِ پتنگِ کاغذی لے کے دل آ رشتہ آزادگی ایک دن تجھ کو اڑا دینگے کہیں مفت میں ناحق کٹا دیں گے کہیں گورے پنڈے پرنہ کران کے نظر نظر کھینچ لیتے ہیں یہ، ڈورے ڈال کر مرزا غالب (١٠ سال کی عمر میں، پہلی کاوش)
  9. طارق شاہ

    ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے لیے (سعد اللہ شاہ)

    اشعار سے سعداللہ شاہ کی ذاتی عقیدت و الفت محسوس کی جاسکتی ہے:) تشکّر شیئر کرنے پر بہت خوش رہیں
  10. طارق شاہ

    قمر جلالوی اس تیرے سر کی قسم فرق سرِ مو بھی نہیں

    اس ترے سر کی قسم فرق سرِ مُو بھی نہیں جس قدر ہم ہیں پریشاں ترے گیسو بھی نہیں سوچتا ہوں یہ کہ دنیا میں اندھیرا کیوں ہے تیرے چہرے پہ تو بکھرے ہوئے گیسو بھی نہیں کیا ہی اچھا ہے صاحب! بہت لطف دیا انتخاب نے، تشکّر شیئر کرنے کا بہت خوش رہیں
  11. طارق شاہ

    مصطفیٰ زیدی فگار پاؤں مرے،اشک نارسا میرے

    بہت خُوب انتخاب جناب! تشکّر شریک لُطف کرنے پر بہت خوش رہیں
  12. طارق شاہ

    جوش ڈوبتے کی پکار - جوش ملیح آبادی

    بہت خُوب! تشکّر شیر کرنے پر بہت خوش رہیں
  13. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جاہل کو اگر جہل کا انعام دیا جائے اس حادثۂ وقت کو کیا نام دیا جائے میخانہ کی توہین ہے، رِندوں کی ہتک ہے کم ظرف کے ہاتھوں میں اگر جام دیا جائے مُحسن بھوپالی
  14. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    وجہِ رنگینئ حیات گئی تم گئے، ساری کائنات گئی ڈاکٹر مظفر شکوہ (مرحوم)
  15. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    خوش چشم و خوش اطوار و خوش آواز و خوش اندام اک خال پہ قربان سمرقند و بخارا جوش ملیح آبادی بالا شعر جوش صاحب نے، یقیناََ حافظ شیرازی کے نیچے دئے مشہور زمانہ شعر سے متاثر ہوکر ہی لکھا ہوگا اگر آں ترک شیرازی بدست آرد دلِ ما را بہ خال ہںدوش بخستم سمرقند و بخارا را حافظ شیرازی ترجمہ ١ ...
  16. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    قائل ہیں ہم اے داغ اُس انداز سُخن کے ! ہر شعر میں ہو حافظِ شیراز کا انداز داغ دہلوی
  17. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    گو نہیں رہتا کبھی پردے میں رازِ عاشقی تُم نے چُھپ کر اوربھی اِس کونمایاں کردیا اِن بُتوں کی صُورتِ زیبا کو اصغر کیا کہوں پر خُدا نے، وائے ناکامی! مُسلماں کردیا اصغر گونڈوی
  18. طارق شاہ

    کلیات اصغر

    (٤٢) سرگرمِ تجلّی ہو، اے جلوۂ جانانہ ! اُڑ جائے دُھواں بن کر، کعبہ ہو کہ بُت خانہ یہ دِین، وہ دُنیا ہے، یہ کعبہ، وہ بُت خانہ اِک اور قدم بڑھ کر، اے ہمّتِ مردانہ قربان تِرے میکش، ہاں اے نگہِ ساقی! تُو صُورتِ مستی ہے، تُو معنئ میخانہ ابتک نہیں دیکھا ہے کیا اُس رُخِ خنداں کو؟ اِک...
  19. طارق شاہ

    کلیات اصغر

    (٤١) آنکھوں میں‌تیری بزمِ تماشا لِئے ہوئے جنّت میں بھی ہُوں جنّتِ دُنیا لِئے ہوئے پاسِ ادب میں‌ جوشِ تمنّا لِئے ہوئے میں بھی ہُو ں اِک حباب میں دریا لِئے ہوئے کِس طرْح حُسنِ دوست ہے، بے پردہ آشکار صد ہا حجابِ صُورت و معنےٰ لِئے ہوئے ہے آرزو، کہ آئے قیامت ہزار بار فتنہ طرازئ قدِ رعنا...
  20. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کارواں چھُوٹ گیا رات کے سنّاٹے میں رہ گئی ساتھ مِرے، حسرتِ منزل تنہا بیکل اُتساہی
Top