نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہمارے چشم و دل دونوں میں اُن کی ہیں گزُرگاہیں کبھی رہتے ہیں اِس گھر میں، کبھی رہتے ہیں اِس گھر میں سلیماں کوکب آفندی اکبرآبادی
  2. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    محبّت میں نہ تھی کچھ قیس سے کم حالتِ لیلیٰ کہ وہ بےتاب تھا صحرا میں، یہ بے چین تھی گھر میں سلیماں کوکب آفندی اکبرآبادی
  3. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کاٹ کر پرمُطمئن صیّاد بے پروَا نہ ہو رُوح بُلبُل کی، اِرادہ رکھتی ہے پرواز کا خواجہ حیدرعلی آتش
  4. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    حیرت آنکھوں کو ہے نظّارے میں اُس محبوب کے یہ نہیں کھُلتا کہ دِل کشتہ ہے کِس انداز کا اے زباں کیجو نہ شرحِ حالتِ دِل کا خیال مُنکشف ہونا نہیں بہتر ہے مخْفی راز کا خواجہ حیدرعلی آتش
  5. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    یہ اشارہ ہم سے ہے اُن کی نِگاہِ ناز کا دیکھ لو تیرِ قضا ہوتا ہے اِس انداز کا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سُرمہ ہوجاتا ہے جَل کر آتشِ سودا سے یار دیکھنے والا تِری چشمِ فسُوں پرداز کا خواجہ حیدرعلی آتش
  6. طارق شاہ

    آتش شاعری بھی کام ہے آتش مرصع ساز کا - خواجہ حیدر علی آتش

    اِس غزل پر آتش کے خود اپنے مقطع سے بڑھ کر کیا بات کی جاسکتی ہے بندشِ الفاظ جُڑنے سے نگوں کے کم نہیں شاعری بھی کام ہے آتش مرصّع ساز کا بلاشک و شبہ! بہت خُوب انتخاب کے لئے ڈھیر سری داد قبول کیجیے بہت خوش رہیں :)
  7. طارق شاہ

    عظیم کی شاعری برائے اصلاح و تنقید و تبصرہ

    جب بھی مطلوُب ہُوا ہم سے چُھپانا غم کا ! خوب رونے پہ بھی آنکھوں سے نہ آئے آنسو اوپر مصرع ثانی میں مجھ سے " پہ " لکھنا رہ گیا ہے اگر درست کردیا جائے تو ممنون ہونگا تشکّر
  8. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    آجاؤ کہ اب خلوَتِ غم، خلوَتِ غم ہے اب دِل کے دھڑکنے کی بھی آواز نہیں ہے جگر مُراد آبادی
  9. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہر تمنّا دل سے رُخصت ہو گئی اب تو آجاؤ کہ خلوَت ہو گئی عزیزالحسن مجذوب
  10. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دیکھا کِئے وہ مست نِگاہوں سے بار بار جب تک شراب آئی، کئی دَور ہو گئے شاد عظیم آبادی
  11. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    سوچ رکھنا بھی جرائم میں ہے شامِل اب تو وہی معصُوم ہے ہر بات پہ جو صاد کرے پروین شاکر
  12. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ویراں ہے میکدہ، خُم و ساغر اُداس ہیں تم کیا گئے کہ رُوٹھ گئے دن بہار کے دُنیا نے تیری یاد سے بیگانہ کر دیا تجھ سے بھی دِلفریب ہیں غم روزگار کے فیض احمد فیض
  13. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    بربادئ دل جبر نہیں‌ فیض کسی کا ! وہ دُشمنِ جاں‌ ہے تو بُھلا کیوں‌ نہیں‌ دیتے فیض احمد فیض
  14. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہمّتِ اِلتجا نہیں باقی ضبْط کا حوصلہ نہیں باقی اِک تِری دید چِھن گئی مجھ سے ورنہ دُنیا میں کیا نہیں باقی فیض احمد فیض
  15. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہم مسافر یونہی مصروفِ سفر جائیں گے بے نِشاں ہو گئے جب شہر تو گھر جائیں گے کس قدر ہو گا یہاں مہر و وفا کا ماتم ہم تری یاد سے جس روز اُتر جائیں گے فیض احمد فیض
  16. طارق شاہ

    عظیم کی شاعری برائے اصلاح و تنقید و تبصرہ

    رنج میں ہی نہیں، راحت میں بھی آئے آنسو یاد میں تیری، بہانوں سے بہائے آنسو ہم کوبڑھ کرہیں متاعِ عزیزاپنی جاں سے عمرِرفتہ میں وہ فرقت سے کمائے آنسو جب بھی مطلوُب ہُوا ہم سے چُھپانا غم کا ! خوب رونے بھی آنکھوں سے نہ آئے آنسو تیری آنکھوں کی نمی کیسے گوارا ہو ہمیں ! دیکھے جاتے نہیں جب ہم سے...
  17. طارق شاہ

    رہ گیا جانے کہاں قافلہ قندیلوں کا ۔ یوسف حسن

    بہت اچھے! تشکّر شیئر کرنے پر جناب بہت خوش رہیں
  18. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    صندل سے مہکتی ہوئی پرکیف ہوا کا جھونکا کوئی ٹکرائے تو لگتا ہے کہ تم ہو اوڑھے ہوئے تاروں کی چمکتی ہوئی چادر ندّی کوئی بل کھائے تو لگتا ھے کہ تم ہو جاں نثار اختر
  19. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    آہٹ سی کوئی آئے تو لگتا ہے کہ تم ہو سایہ کوئی لہرائے تو لگتا ہے کہ تم ہو جب شاخ کوئی، ہاتھ لگاتے ہی چمن میں ! شرمائے، لچک جائے تو لگتا ھے کہ تم ہو جاں نثار اختر
  20. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    نہ جانے وقت کی رفتار کیا دِکھاتی ہے کبھی کبھی تو بڑا خوف سا لگے ہے مجھے اب ایک آدھ قدم کا حساب کیا رکھیے ابھی تلک تو وہی فاصلہ لگے ہے مجھے جاں نثار اختر
Top