نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اُن کی جفا پہ ترکِ وفا کر رہا ہوں میں سائے کو زندگی سے جُدا کر رہا ہوں میں میری ادائے شُکرِ حضُوری تو دیکھنا! صد شکوۂ فراق نُما کر رہا ہوں میں جگر مُراد آبادی
  2. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہم نا مُرادِ شوق جِئے بھی تو کیا جِئے! آنا تھا مُفت یہ بھی اِک الزام، آ گیا کیا کیا نِگاہِ دوست ہُوئی مجھ سے بدگماں! دَم بھر کے واسطے بھی جو آرام آ گیا جگر مُراد آبادی
  3. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ڈگمگانے لگے ہیں پائے طلب دل ابھی ابتدائے راہ میں ہے میرے پندارِ عشق پر مت جا یہ ادائے نازِ گاہ گاہ میں ہے جگر مُراد آبادی
  4. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    شعُورِ غم نہ ہو، فکرِ مآلِ کار نہ ہو قیامتیں بھی گُزرجائیں ہوشیار نہ ہو اصغر گونڈوی
  5. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دِکھادے بیخودئ شوق، وہ سماں مجھ کو کہ صبْحِ وصْل نہ ہو، شامِ اِنتظار نہ ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔ نِگاہِ شوق کو یارائے سیر و دِید کہاں جو ساتھ ساتھ تجلّئ حُسنِ یار نہ ہو اصغر گونڈوی
  6. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    یہ دیکھتا ہُوں تِرے زیرِ لب تبسّم کو کہ بحرِ حُسن کی اِک موجِ بے قرار نہ ہو اصغر گونڈوی
  7. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اُٹھاؤں پردۂ ہستی، جو ہو جہاں نہ خراب سُناؤں رازِ حقیقت، جو خوفِ دار نہ ہو اصغر گونڈوی
  8. طارق شاہ

    اصغر گونڈوی :::: شعُورِ غم نہ ہو، فکرِ مآلِ کار نہ ہو

    غزلِ اصغر گونڈوی شعُورِ غم نہ ہو، فکرِ مآلِ کار نہ ہو قیامتیں بھی گُزرجائیں ہوشیار نہ ہو وہ دستِ نازجومعْجز نمائیاں نہ کرے لحد کا پُھول چراغِ سرِ مزار نہ ہو اُٹھاؤں پردۂ ہستی جو ہو جہاں نہ خراب سُناؤں رازِ حقیقت، جو خوفِ دار نہ ہو ہر اِک جگہ تِری برقِ نِگاہ دوڑ گئی غرض یہ ہے کہ کسی...
  9. طارق شاہ

    عظیم کی شاعری برائے اصلاح و تنقید و تبصرہ

    عظیم شہزاد صاحب! جواب کے لئے ممنُون ہُوں، اور آپ کے دئے جواب میں میرے لئے کسی قسم کی بھی ، کوئی ناگوارگی نہیں! معذرت میری قبول کریں کہ آپ کو زحمتِ جواب اور وضاحت میں ڈال دیا۔ تشکّر ایک بار پھر سے ! بہت خوش رہیں اور لکھتے رہیں :)
  10. طارق شاہ

    عظیم کی شاعری برائے اصلاح و تنقید و تبصرہ

    عظیم شہزاد بھائی ۔ آپ کی غزل بہت خوب، دلفریب اور با معنی ہے ۔ لکھتے رہیں صاحب بہت سے دعائیں آپ کے لئے! ایک صورت، جو آپ کے غزل پڑھنے کے بعد میرے ذہن میں آئی لکھ رہا ہوں جو ربط کے تناظر میں میرا دوستانہ خیال ہے، دیکھ لیں ! اتفاق ضروری نہیں:) میرے تجویز کردہ چوتھے شعر کے مصرع ثانی کو یوں بھی کرسکتے...
  11. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    گر خامشی سے فائدہ اخفائے حال ہے خوش ہُوں، کہ میری بات سمجھنی محال ہے مرزا غالب
  12. طارق شاہ

    غالب :::: کی وفا ہم سے تو غیر اُس کو جفا کہتے ہیں

    تشکّر اظہار خیال اور پذیرائیِ انتخاب پر :) بہت خوش رہیں صاحب!
  13. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کی وفا ہم سے تو غیر اُس کو جفا کہتے ہیں ہوتی آئی ہے کہ اچّھوں کو بُرا کہتے ہیں آج ہم اپنی پریشانیِ خاطر اُن سے کہنے جاتے تو ہیں، پر دیکھیے کیا کہتے ہیں مرزا غالب
  14. طارق شاہ

    بشیر بدر ہمارا دل سویرے کا سنہرا جام ہو جائے۔

    اُجالے اپنی یادوں کے ہمارے ساتھ رہنے دو نجانے کِس گلی میں زندگی کی شام ہو جائے کیا کہنے تشکّر شیئر کرنے پر بہت خوش رہیں
  15. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اُجالے اپنی یادوں کے ہمارے ساتھ رہنے دو نجانے کِس گلی میں زندگی کی شام ہوجائے بشیر بدر
  16. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہستی کے مت فریب میں آ جائیو اسد عالم تمام حلقۂ دامِ خیال ہے اسد الله خاں غالب
  17. طارق شاہ

    غالب :::: کی وفا ہم سے تو غیر اُس کو جفا کہتے ہیں

    گیلانی صاحبہ! اظہار خیال اور انتخاب غزل کی پذیرائی کے لئے ممنون ہوں :) تشکّر، بہت خوش رہیں ((خرم شہزاد اور بھلکڑ، صاحبان کا بھی انتخاب پر رائےدینے پر دلی تشکّر :) بہت خوش رہیں ))
  18. طارق شاہ

    غالب :::: تسکِیں کو ہم نہ روئیں جو ذوقِ نظر مِلے

    گیلانی صاحبہ ! اظہار خیال اور پذیرائی انتخاب کے لئے ممنون ہوں خوشی ہوئی جو پسند آیا نکہت اکبر پہلی بار سنا ہے، کوشش کرونگا کہ انٹرنیٹ پر مل جائے :) تشکّر ایک بار پھر سے، بہت خوش رہیں
  19. طارق شاہ

    غالب :::: وہ فراق اور وہ وصال کہاں

    تشکّر، اظہار خیال کے لئے گیلانی صاحبہ ! بہت خوش رہیں
  20. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    بالیں پہ کہیں رات ڈھل رہی ہے یا شمع پگھل رہی ہے پہلُو میں کوئی چیز جل رہی ہے تم ہو، کہ مِری جاں نِکل رہی ہے فیض احمد فیض
Top