نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    بالیں پہ کہیں رات ڈھل رہی ہے اک سُخن مطربِ زیبا کہ سُلگ اُٹّھے بدن جرس گُل کی صدا فرشِ نومیدئ دیدار ٹوٹی جہاں جہاں پہ کمند فیض احمد فیض
  2. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اِک سُخن مطربِ زیبا، کہ سُلگ اُٹھّے بدن اِک قدح ساقیِ مہْوش، جو کرے ہوش تمام ذکرِ صبحے کہ رُخ یار سے رنگِیں تھا چمن! یاد شبہا کہ تنِ یار تھا آغوشِ تمام فیض احمد فیض
  3. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    بِیتا دید اُمّید کا موسم، خاک اُڑتی ہے آنکھوں میں کب بھیجو گے درد کا بادل، کب برکھا برساؤ گے عہدِ وفا یا ترکِ محبّت، جو چاہو سَو آپ کرو اپنے بس کی بات ہی کیا ہے، ہم سے کیا منواؤگے فیض احمد فیض
  4. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    گرمئی رشک سے ہر انجُمنِ گُل بدناں تذکرہ چھیڑے تِری پیرَہن آرائی کا صحْنِ گُلشن میں کبھی اے ! شہِ شمشاد قداں پھر نظر آئے سلیقہ تری رعنائی کا ایک بار اور مسیحائے دلِ دل زدگاں کوئی وعدہ، کوئی اقرار مسیحائی کا فیض احمد فیض
  5. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دلِ مجبُور بھی کیا شے ہے، کہ در سے اپنے! اُس نے سَو بار اُٹھایا ، تو میں سَو بار آیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیوں نہ برہم ہوں وہ حسرت مِری رُسوائی سے نام اُن کا بھی، بہرکوچہ و بازار آیا حسرت موہانی
  6. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تیرے اِنکار سے فی الفور ہُوا کام تمام زخم ایسا سَرِ اُمّید پہ کاری آیا اور تو کچھ بھی ہمیں عشق میں حاصِل نہ ہُوا ہاں مگر اِک ہُنرِ سِینہ نِگاری آیا حسرت موہانی
  7. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دُنیا سے یاس جانے کو جی چاہتا نہیں واللہ کیا کشِش ہے اِس اُجڑے دیار میں یاس یگانہ عظیم آبادی
  8. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کہتے ہو اپنے فعْل کا مُختار ہے بشر اپنی تو موت تک نہ ہُوئی اِختیار میں یاس یگانہ عظیم آبادی
  9. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    یوسف کو لے اُڑ ے نہ کہیں بُوئے پیرہن اخفائے حُسن و عشق نہیں اِختیار میں دِینْدار و بُت پرست اُترتے ہیں ایک گھاٹ کیا معجزہ ہے جُنْبشِ ابروئے یار میں یاس یگانہ عظیم آبادی
  10. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    لپٹتی ہے بہت یادِ وطن جب دامنِ دل سے پلٹ کر اِک سلام شوق کر لیتا ہُوں منزل سے نظر آئے جب آثارِ جُدائی رنگِ محفل سے نگاہِ یاس بیگانہ ہوئی یارانِ یک دل سے یاس یگانہ عظیم آبادی
  11. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہوگا کوئی ایسا بھی کہ غالب کو نہ جانے شاعِر تو وہ اچھا ہے، پہ بدنام بہت ہے مرزا غالب
  12. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    واعظ ! نہ تم پیو، نہ کسی کو پِلا سکو کیا بات ہے تُمھاری شرابِ طہُور کی مرزا غالب
  13. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    منظُور تھی یہ شکل، تجلّی کو نُور کی قسمت کھُلی تِرے قد ورُخ سے ظہُور کی گو واں نہیں، پہ واں سے نِکالے ہوئے تو ہیں کعبہ سے اِن بُتوں کو بھی نسبت ہے دُور کی مرزا غالب
  14. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    نغمہ ہائے غم کوبھی، اے دل! غنیمت جانیے بے صدا ہو جائے گا یہ سازِ ہستی ایک دن دَھول دَھپّا اُس سراپا ناز کا شیوہ نہیں ہم ہی کر بیٹھے تھے، غالب! پیش دستی ایک دن مرزا غالب
  15. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دشت سے قلزمِ خُوں تک کی مسافت ہے فراز قیس سے غالبِ آشفتہ نوا ہونے تک احمد فراز
  16. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    گُزر گئے ہیں جو خوشبوئے رائیگاں کی طرح ! وہ چند روز، مِری زندگی کا حاصل تھے ناصرکاظمی
  17. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اشک آنکھوں میں کب نہیں آتا لہو آتا ہے جب نہیں آتا صبر تھا ایک مونسِ ہجْراں سَو، وہ مدّت سے اب نہیں آتا میر تقی میر
  18. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    پُہونْچے ہیں ہم کو عِشق میں آزار ہر طرح ہوتے ہیں ہم سِتم زدہ بِیمار ہر طرح ترکیب و طرح ناز و ادا سب سے دل لگے اُس طرحدار کے ہیں گرفتار ہر طرح میر تقی میر
  19. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    پھر بے نوا حیات کے ویران دوش پر بل کھا رہی ہے گیسوئے عنبر فشاں کی یاد پھر ریگزارِ سندھ کی تپتی زمین پر گنگا کو لے کر آئی ہے ہندوستاں کی یاد جوش ملیح آبادی
  20. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تھی جتنی بساط ، کی پرستِش تم بھی تو کوئی خُدا نہیں تھے احمد فراز
Top