اصغر گونڈوی :::: شعُورِ غم نہ ہو، فکرِ مآلِ کار نہ ہو

طارق شاہ

محفلین
غزلِ
اصغر گونڈوی
شعُورِ غم نہ ہو، فکرِ مآلِ کار نہ ہو
قیامتیں بھی گُزرجائیں ہوشیار نہ ہو
وہ دستِ نازجومعْجز نمائیاں نہ کرے
لحد کا پُھول چراغِ سرِ مزار نہ ہو
اُٹھاؤں پردۂ ہستی جو ہو جہاں نہ خراب
سُناؤں رازِ حقیقت، جو خوفِ دار نہ ہو
ہر اِک جگہ تِری برقِ نِگاہ دوڑ گئی
غرض یہ ہے کہ کسی چیز کو قرار نہ ہو
یہ دیکھتا ہُوں تِرے زیرِ لب تبسّم کو
کہ بحرِ حُسن کی اِک موجِ بے قرار نہ ہو
خِزاں میں بُلبُل بیکس کو ڈھونڈ یئے چل کر
وہ برگِ خُشک کہیں زیرِ شاخسار نہ ہو
سمجھ میں برقِ سرِ طُور کِس طرح آئے
جو موجِ بادہ میں ہیجان واِنتشار نہ ہو
دِکھادے بیخودئ شوق، وہ سماں مجھ کو
کہ صبْحِ وصْل نہ ہو، شامِ اِنتظار نہ ہو
نِگاہِ شوق کو یارائے سیر و دِید کہاں
جو ساتھ ساتھ تجلّئ حُسنِ یار نہ ہو
ذرا سی پردۂ محمل کی کیا حقیقت تھی
غبارِ قیس کہیں خود ہی پردہ دار نہ ہو
اصغر گونڈوی
 

محمداحمد

لائبریرین
واہ واہ واہ

کیا اچھی غزل ہے۔ بہت خوب انتخاب ہے طارق صاحب

خوش رہیے۔

نوٹ: دوسرے شعر کے پہلے مصرعے میں شاید کچھ کمی ہے یا میں ٹھیک سے پڑھ نہیں پا رہا ہوں۔ ذرا دیکھ کر بتائیے گا۔
 

طارق شاہ

محفلین
واہ واہ واہ

کیا اچھی غزل ہے۔ بہت خوب انتخاب ہے طارق صاحب

خوش رہیے۔

نوٹ: دوسرے شعر کے پہلے مصرعے میں شاید کچھ کمی ہے یا میں ٹھیک سے پڑھ نہیں پا رہا ہوں۔ ذرا دیکھ کر بتائیے گا۔
احمد صاحب!
تشکّر اظہار خیال اور پذیرائی انتخاب پر
خوشی ہوئی جو اصغرگونڈوی صاحب کی، میری یہ پیش کردہ غزل آپ کو بھی پسند آئی
تشکّر ایک بار پھر سے
بہت خوش رہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ دستِ نازجومعْجز نمایاں نہ کرے
لحد کا پُھول چراغِ سرِ مزار نہ ہو
بالا شعرکا پہلا مصرع یہاں صحیح ہی ٹائپ ہُوا ہے مجھ سے۔ (شا با شی میرے لئے :))
ارکان ہیں = مفاعلن فعِلاتن مفاعلن فعِلن

شاید 'معجزہ' ذہن میں ہونے کی وجہ سے، ایسا خیال آیا ہو
معجز نُما ہاتھ ، یعنی معجزہ (کرشمہ) دِکھانے والے ہاتھ
"دست ناز اگر اپنے کرشمے نہ دکھلائے (معجز نُمایاں نہ کرے ) تو لحد کا پُھول چراغِ سرِ مزار نہ ہو"

اِسے ، یعنی قبر پرمحبوب کے خوب ہاتھوں سے پھول ڈالنے کو، اُسی تناظر میں لیں،
جس طرح کسی کی آنکھوں سے دیکھنے سے حاصل پُر کیفی یا بیخودی کو جادو نگاہی کہا جاتا ہے

حسرت موہانی کی مشورِ زمانہ غزل کے اس شعر کا پہلا مصرع دیکھیں :
دیکھو تو چشم ِیار کی جادو نِگاہیاں
بیہوش اِک نظر میں ہوئی انجُمن تمام

تشکّر
 

غدیر زھرا

لائبریرین
دِکھادے بیخودئ شوق، وہ سماں مجھ کو
کہ صبْحِ وصْل نہ ہو، شامِ اِنتظار نہ ہو
ذرا سی پردۂ محمل کی کیا حقیقت تھی
غبارِ قیس کہیں خود ہی پردہ دار نہ ہو
کیا کہنے بہت خوب :)
 

طارق شاہ

محفلین
دِکھادے بیخودئ شوق، وہ سماں مجھ کو
کہ صبْحِ وصْل نہ ہو، شامِ اِنتظار نہ ہو
ذرا سی پردۂ محمل کی کیا حقیقت تھی
غبارِ قیس کہیں خود ہی پردہ دار نہ ہو
کیا کہنے بہت خوب :)
تشکّر اظہارِ خیال اور پذیرائیِ انتخاب پرصاحبہ! :)
بہت خوش رہیں
 

شاہد شاہنواز

لائبریرین
شعُورِ غم نہ ہو، فکرِ مآلِ کار نہ ہو
قیامتیں بھی گُزرجائیں ہوشیار نہ ہو
وہ دستِ نازجومعْجز نمائیاں نہ کرے
لحد کا پُھول چراغِ سرِ مزار نہ ہو
اُٹھاؤں پردۂ ہستی جو ہو جہاں نہ خراب
سُناؤں رازِ حقیقت، جو خوفِ دار نہ ہو
ہر اِک جگہ تِری برقِ نِگاہ دوڑ گئی
غرض یہ ہے کہ کسی چیز کو قرار نہ ہو
یہ دیکھتا ہُوں تِرے زیرِ لب تبسّم کو
کہ بحرِ حُسن کی اِک موجِ بے قرار نہ ہو
خِزاں میں بُلبُل بیکس کو ڈھونڈ یئے چل کر
وہ برگِ خُشک کہیں زیرِ شاخسار نہ ہو
سمجھ میں برقِ سرِ طُور کِس طرح آئے
جو موجِ بادہ میں ہیجان واِنتشار نہ ہو
دِکھادے بیخودئ شوق، وہ سماں مجھ کو
کہ صبْحِ وصْل نہ ہو، شامِ اِنتظار نہ ہو
نِگاہِ شوق کو یارائے سیر و دِید کہاں
جو ساتھ ساتھ تجلّئ حُسنِ یار نہ ہو
ذرا سی پردۂ محمل کی کیا حقیقت تھی
غبارِ قیس کہیں خود ہی پردہ دار نہ ہو
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پوری غزل شاندار ہے۔۔۔ بہت خوب۔۔۔ جو مصرع میں نے سرخ کر کے تبدیل کیا ہے، میرے خیال میں وہاں معجز نمایاں کی بجائے معجز نمائیاں درست لفظ ہے۔۔۔ آپ کیا فرماتے ہیں بیچ اس مسئلے کے؟؟
 

طارق شاہ

محفلین
شعُورِ غم نہ ہو، فکرِ مآلِ کار نہ ہو
قیامتیں بھی گُزرجائیں ہوشیار نہ ہو
وہ دستِ نازجومعْجز نمائیاں نہ کرے
لحد کا پُھول چراغِ سرِ مزار نہ ہو
اُٹھاؤں پردۂ ہستی جو ہو جہاں نہ خراب
سُناؤں رازِ حقیقت، جو خوفِ دار نہ ہو
ہر اِک جگہ تِری برقِ نِگاہ دوڑ گئی
غرض یہ ہے کہ کسی چیز کو قرار نہ ہو
یہ دیکھتا ہُوں تِرے زیرِ لب تبسّم کو
کہ بحرِ حُسن کی اِک موجِ بے قرار نہ ہو
خِزاں میں بُلبُل بیکس کو ڈھونڈ یئے چل کر
وہ برگِ خُشک کہیں زیرِ شاخسار نہ ہو
سمجھ میں برقِ سرِ طُور کِس طرح آئے
جو موجِ بادہ میں ہیجان واِنتشار نہ ہو
دِکھادے بیخودئ شوق، وہ سماں مجھ کو
کہ صبْحِ وصْل نہ ہو، شامِ اِنتظار نہ ہو
نِگاہِ شوق کو یارائے سیر و دِید کہاں
جو ساتھ ساتھ تجلّئ حُسنِ یار نہ ہو
ذرا سی پردۂ محمل کی کیا حقیقت تھی
غبارِ قیس کہیں خود ہی پردہ دار نہ ہو
۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
پوری غزل شاندار ہے۔۔۔ بہت خوب۔۔۔ جو مصرع میں نے سرخ کر کے تبدیل کیا ہے، میرے خیال میں وہاں معجز نمایاں کی بجائے معجز نمائیاں درست لفظ ہے۔۔۔ آپ کیا فرماتے ہیں بیچ اس مسئلے کے؟؟

شاہد شاہنواز صاحب
تشکّر یوں صاف صاف لکھنے کا، ورنہ اب تک میں معجزہ اور معجز نما میں ہی اٹکا رہتا :)
میرا ذہن شاید غلط ٹاپ کردہ نمائیاں کی طرف نہیں جاتا اور اسی زعم میں ریتا کے اب کے غلطی نہیں کی :)

لفظ نُمائیاں ہی ہے جو مجھ کوتاہ نظر سے نمایاں کسی طرح ٹائپ ہو گیا

تشکّر انتخاب کی داد پر
بہت خوش رہیں صاحب:)
 

شاہد شاہنواز

لائبریرین
بہرحال بے حد عمدہ انتخاب ہے، داد کے ساتھ ساتھ یہ سوال بھی آپ سے پوچھنا ہے کہ کیا اصغر گونڈوی کا دیوان آن لائن دستیاب ہے؟ کیونکہ ایک یہ صاحب ہیں اور دوسرے فانی بدایونی، ان کے دیوان مجھے ابھی تک نہیں ملے۔۔۔
 

طارق شاہ

محفلین
احمد صاحب!
دوسرے شعر کے مصرع اولا میں نمائیاں کی جگہ نمایاں غلط لکھ دیا میں نے، جو نادانستہ ہے
خود کو دی شاہ باشی واپس لیتا ہوں :)

احمد میاں صاف صاف لکھ دیا کریں یا ازخود صحیح کردیا کریں گے تو ممنون و متشکر رہوں گا
کہ ذہن ابھی کسی چیلنج یا امتحاں کا محتمل نہیں رہا

درست کرکے ممنون کرینگے تو متشکّر اور دعاگو رہوں گا

بہت خوش رہیں :)
 

طارق شاہ

محفلین
بہرحال بے حد عمدہ انتخاب ہے، داد کے ساتھ ساتھ یہ سوال بھی آپ سے پوچھنا ہے کہ کیا اصغر گونڈوی کا دیوان آن لائن دستیاب ہے؟ کیونکہ ایک یہ صاحب ہیں اور دوسرے فانی بدایونی، ان کے دیوان مجھے ابھی تک نہیں ملے۔۔۔
اصغر گونڈوی صاحب کا دیوان بنام کلیات اصغر بہت ہی پتلی (لاغر) کتاب ہے، آن لائن کا تو پتہ نہیں کہ کیوں نہیں، میرے پاس ہے، جس سے وقتاََ فوقتاََ
یہاں غزلیں چسپاں کرتا رہتا ہوں، شوکت علی خان فانی بدایونی کا بھی دیوان ہے، اگر کوئی غزل اِن سے درکار ہے تو حاضر کردونگا
اصغر صاحب کا یہاں ( یعنی اردو محفل میں ) دیوان مکمل، میرے اور اَوروں کے چسپاں کرنے سے جلد ہو سکتا ہے

اپنی رفتار کے مطابق کوشش جاری ہے :)
 

شاہد شاہنواز

لائبریرین
اگر آپ یہ دونوں دیوان اسکین کرکے امیج کی صورت میں ہمیں دے سکیں تو ٹائپنگ میں ہاتھ بٹانے کا ذمہ ہمارا ۔۔۔۔
 

شاہد شاہنواز

لائبریرین
شاید میرے دوست محمد احمد نے نہیں پڑھا ، ورنہ کچھ تبصرہ کرتے ۔۔
وہ دستِ نازجومعْجز نمائیاں نہ کرے
لحد کا پُھول چراغِ سرِ مزار نہ ہو
۔۔۔۔ نمایاں ۔۔ کو نمائیاں کر دیا گیا ہے ۔۔۔
اور طارق شاہ بھائی نے بھی ہمیں اصغر گونڈوی اور فانی بدایونی کے دیوان اسکین کرکے دینے کے حوالے سے کچھ نہیں فرمایا ۔۔۔
منتظر ۔۔۔
 

طارق شاہ

محفلین
اگر آپ یہ دونوں دیوان اسکین کرکے امیج کی صورت میں ہمیں دے سکیں تو ٹائپنگ میں ہاتھ بٹانے کا ذمہ ہمارا ۔۔۔ ۔
شاہد شاہنواز صاحب !
اصغر گونڈوی صاحب کا نشاط روح اور سرُودِ زندگی پر مشتمل مکمل دیوان ١٢٠ صفحات پر مشتمل ہے جس سے ٢٠ صفحے مندرجات اور مقدمہ کا نکال دیں تو ١٠٠ صفحے کا کلام رہ جاتا ہےجوناشر آصف نواز نے مکتبہ شعر و ادب لاہورسے شائع کروائی

جبکہ فانی صاحب کا دیوان ٢٨٩ صفحات لئے ہوئے ہے اس سے بھی اکسٹھ (٦١) صفحے فہرست کلیات ، مقالۂ رشید احمد صدیقی ، مقدمۂ قاضی عبدالغفارکو در گزر کرنے پر باقی ٢٢٩ صفحے کی شاعری رہ جاتی ہے

سکین کیسے اور کہاں اپلوڈ کیا جائے کی تفصیل دیں گے تو اصغر صاحب کا مکمل کلام ڈالنے کی کوشش کرونگا
( اور کوشش میں کامیابی بھی آپکے تعاون یا تدبیر ہی کی مرہون ہوگی، کہ" بابت تجربہ ندارم ":( )

تشکّر
 

طارق شاہ

محفلین
شاید میرے دوست محمد احمد نے نہیں پڑھا ، ورنہ کچھ تبصرہ کرتے ۔۔
وہ دستِ نازجومعْجز نمائیاں نہ کرے
لحد کا پُھول چراغِ سرِ مزار نہ ہو
۔۔۔ ۔ نمایاں ۔۔ کو نمائیاں کر دیا گیا ہے ۔۔۔
اور طارق شاہ بھائی نے بھی ہمیں اصغر گونڈوی اور فانی بدایونی کے دیوان اسکین کرکے دینے کے حوالے سے کچھ نہیں فرمایا ۔۔۔
منتظر ۔۔۔
بہت ممنون ہوں شاہد شاہنواز صاحب اس کرم فرمائی پر
جواب دے دیا ہے اسی لڑی میں دیکھ سکتے ہیں :)

بہت خوش رہیں
 

شاہد شاہنواز

لائبریرین
طارق شاہ صاحب ۔۔۔ بہت شکریہ۔۔۔
DROPBOX.COM پر اپ لوڈ کرسکتے ہیں۔۔۔ اسکین کہاں سے ہوگا، یہ تو اس بات پر منحصر ہے کہ آپ کی رہائش کہاں ہے، اسی مناسبت سے بتا سکتا ہوں۔۔۔
 

طارق شاہ

محفلین
طارق شاہ صاحب ۔۔۔ بہت شکریہ۔۔۔
DROPBOX.COM پر اپ لوڈ کرسکتے ہیں۔۔۔ اسکین کہاں سے ہوگا، یہ تو اس بات پر منحصر ہے کہ آپ کی رہائش کہاں ہے، اسی مناسبت سے بتا سکتا ہوں۔۔۔
شاہد شاہنواز صاحب! تشکّر جواب کے لئے
میں USA میں مقیم ہوں جناب، اور آپ
 

محمداحمد

لائبریرین
احمد صاحب!
دوسرے شعر کے مصرع اولا میں نمائیاں کی جگہ نمایاں غلط لکھ دیا میں نے، جو نادانستہ ہے
خود کو دی شاہ باشی واپس لیتا ہوں :)

احمد میاں صاف صاف لکھ دیا کریں یا ازخود صحیح کردیا کریں گے تو ممنون و متشکر رہوں گا
کہ ذہن ابھی کسی چیلنج یا امتحاں کا محتمل نہیں رہا

درست کرکے ممنون کرینگے تو متشکّر اور دعاگو رہوں گا

بہت خوش رہیں :)


ارے سرکار۔۔۔۔۔! ہماری کیا مجال کہ آپ ایسے باذوق دوست کا امتحان لینے کا سوچیں بھی۔۔۔۔! ماشاءاللہ ہم تو آپ کے حسنِ ذوق کے گرویدہ ہیں۔

سچی بات تو یہی ہے کہ اُس وقت مجھے بھی سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ گڑبڑ کہاں ہیں۔

تدوین کردی ہے غزل میں۔

ایک بار پھر شکریہ اس خوبصورت کلام پر۔
 
Top