(٨٤)
کعبہ و بُت خانہ ہیں دونوں خُدا کے سامنے
راز کہیئے یہ کسی اہلِ وفا کے سامنے
آشنا گمُ ہوگیا اِک آشنا کے سامنے
وہ ازل سے تا ابد ہنگامۂ محشر بپا
میں اِدھر خاموش اک آفت ادا کےسامنے
دیکھئےاُٹھتا ہے کب کوئی یہاں سے اہلِ درد
کعبہ و بُت خانہ ہیں دونوں خُدا کے سامنے
کامیابِ شوق کی ناکامیوں...