نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    الف بے پے کا کھیل 60 ویں قسط

    آپ میچ انجوائے کریں کہ اس نے بھی کتنے دن رہنا ہے ، ویسے ، چینج بھی ضروری ہے طبع انسانی کے لئے کہ اس سے انسان فریش ہو جاتا ہے
  2. طارق شاہ

    ی،ہ،و کا کھیل- الٹی گنگا 19

    ہاں کہہ سکتے ہیں، مگر اس پر ہمیں کچھ ملال بھی نہیں ، خیال کی بزرگی کا طالب و دعاگو ہوں
  3. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    مِلے تو کیسے مِلے منزلِ خزینۂ خواب کہاں دمشقِ مُقدّر کہاں مدِینۂ خواب یقیں کا وِرد و وظیفہ نہ اسمِ اعظم عِشق ! تو پھر یہ کیسے کھُلے گا طلسمِ سینۂ خواب افتخارعارف
  4. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    پُختہ یقین ہے کہ، یہ جب تک جہان ہے گوُنجے گی کوُ بہ کوُ یہ مِری نغمگی جناب احساس، رنجِ مرگ پہ غالب ہے یہ خلش زندہ اگر نہ میں، تو مِری شاعری جناب شفیق خلش
  5. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    للچائے کیوں نہ جی ہر اِک اچھی سی چیز پر شامِل ہے یہ سرِشت میں، ہُوں آدمی جناب شفیق خلش
  6. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    شاید اِس راہ پہ کچھ اور بھی راہی آئیں دُھوپ میں چلتا رہوں سائے بِچھائے جاؤں اہلِ دل ہوں گے تو سمجھیں گے سُخن کومیرے بزم میں آ ہی گیا ہُوں، تو سُنائے جاؤں عبید اللّہ علیم
  7. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    لذّت ہنوز مایدۂ عشق میں نہیں آتا ہے لُطفِ جُرمِ تمنّا، سزا کے بعد مولانا محمدعلی جوہر
  8. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جِینا وہ کیا، کہ دل میں نہ ہو تیری آرزو باقی ہے موت ہی، دلِ بے مُدّعا کے بعد مولانا محمدعلی جوہر
  9. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    داغ کی شامت جو آئی اضطِرابِ شوق میں ! حالِ دل کمبخت نے سب اُن کے مُنہ پر رکھ دیا داغ دہلوی
  10. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    آئینہ تصویر کا تیرے نہ لے کر رکھ دیا بوسے لینے کے لئے کعبے میں پتّھر رکھ دیا زندگی میں پاس سے دم بھر نہ ہوتے تھے جُدا قبر میں تنہا مُجھے یاروں نے کیونکر رکھ دیا داغ دہلوی
  11. طارق شاہ

    داغ آئینہ تصویر کا تیرے نہ لے کر رکھ دیا

    بہت بڑھیا انتخاب تشکّر شیر کرنے پر صاحب! بہت خوش رہیں :)
  12. طارق شاہ

    کلیات اصغر

    (٩٢) اک لہو کی بُوند کیوں ہنگامہ آرا دِل میں ہے عِشق کی فِطرت ازل سے حُسن کی منزِل میں ہے قیس بھی محمل میں ہے، لیلیٰ اگر محمل میں ہے جُستجُو ہے زندگی، ذوقِ طلب ہے زندگی زندگی کا راز لیکن دُورئ منزِل میں ہے لالہ و گُل تم نہیں ہو، ماہ و انجم تم نہیں ! رنگِ محفِل بن کے لیکن کون اِس محفِل...
  13. طارق شاہ

    کلیات اصغر

    (٩١) کون ذرّہ ہے کہ سرشار محبّت میں نہیں عکس کِس چیز کا آئینۂ حیرت میں نہیں تیری صُورت میں ہے کیا جو مِری صُورت میں نہیں دونوں عالم تِری نیرنگ ادائی کے نِثار اب کوئی چیز یہاں جیبِ محبّت میں نہیں دولتِ قُرب کو خاصانِ محبّت جانیں چند اشکوں کے سِوا کچُھ مِری قِسمت میں نہیں لوگ مرتے...
  14. طارق شاہ

    کلیات اصغر

    (٩٠) کھُلا ہے مُجھ پر یہ رازِ ہستی کہ مُجھ کو کچُھ بھی خبر نہیں ہے مجاز کیسا؟ کہاں حقیقت، ابھی تُجھے کچھ خبر نہیں ہے یہ سب ہے اِک خواب کی سی حالت، جو دیکھتا ہے سحرنہیں ہے شمیمِ گلشن، نسیمِ صحرا، شُعاعِ خورشید، موج دریا ہرایک گرمِ سفر ہے، اِن میں مِرا کوئی ہم سفر نہیں ہے نظر میں وہ گُل...
  15. طارق شاہ

    کلیات اصغر

    (٨٩) یہ نظّارہ ہے یا ذوقِ نظر برباد ہوتا ہے کوئی محمل نشِیں کیوں شاد یا ناشاد ہوتا ہے غُبارِ قیس خود اُٹھتا ہے خود برباد ہوتا ہے قفس کیا، حلقہ ہائےدام کیا، رنجِ اسِیری کیا ؟ چمن پر مِٹ گیا جو، ہرطرح آزاد ہوتا ہے یہ سب ناآشنائے لذّتِ پرواز ہیں شاید ! اسِیروں میں ابھی تک شکوۂ صیّاد ہوتا...
  16. طارق شاہ

    ی،ہ،و کا کھیل- الٹی گنگا 19

    اس وقت نوجوان تھے، یعنی دورِ جوانی میں قدم رکھا چاہتے تھے، ہم اتنے بھی کم عمر نہیں شمشاد بھائی
  17. طارق شاہ

    الف بے پے کا کھیل 60 ویں قسط

    ہاں وجی بھائی کا مشورہ صحیح دیا آپ نے ۔
  18. طارق شاہ

    الف بے پے کا کھیل 60 ویں قسط

    نظام اور ناظم نا اہل ہیں کس سے معلوم کریں ، اور کیا کوئی سچ بھی کہے گا اگر مجبورا'' بتا بھی دیا تو
  19. طارق شاہ

    ی،ہ،و کا کھیل- الٹی گنگا 19

    پائے کے مشہور اداکار ٹام کروز کی شخصیت اور اداکاری پر ، جب ہم شکاگو کے قریب رہتے تھے تو موصوف ہمارے پڑوس کی بچہ پارٹی تھی ہمارے الی نوائے کو خیرباد کرنے کے بہت عرصے بعد، یعنی جواں ہوکر فلموں میں مقبول ہوئے
  20. طارق شاہ

    کلیات اصغر

    (٨٨) جہاں میں چشمِ مہ و مہر باز رہنے دے الہیٰ خاطرِ اہل نیاز رہنے دے ذرا بُتوں کو بھی بندہ نواز رہنے دے مجاز کا بھی حقِیقت سے ساز رہنے دے یہ راز ہے، تو ذرا حُسنِ راز رہنے دے دلِ حزِیں میں شرارے دبے ہوئے ہیں ابھی خُدا کے واسطے، اے نے نواز رہنے دے صنم کدے میں تجلّی کی تاب مُشکل ہے...
Top