نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اپنی باتوں پہ وہ قائم نہیں رہتا، تابش اُس کے اِنکار کو، اِنکار نہ سمجھا جائے عباس تابش
  2. طارق شاہ

    ا۔ ب۔ پ۔ نمبر 61

    عشائیہ تھا
  3. طارق شاہ

    ا۔ ب۔ پ۔ نمبر 61

    طالِبِ حلال ریسٹورنٹ تھے اور ہم ڈھونڈھتے ڈھونڈھتے لاس اینجلس میں لٹل بنگلہ دیش میں ایک ریسٹورنٹ گئے جہاں مچھلی کی ڈش کے بعد یہ پیش کیا گیا تھا، کافی بارے سائز کے تھے کوئی ہفتے دس دن قبل کی بات ہے
  4. طارق شاہ

    ا۔ ب۔ پ۔ نمبر 61

    صبر کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ، آئندہ کیمرہ آن رکھیں شمشاد بھائی ہوتے تو چائے کے ساتھ اڑاتے، مجھے گلاب جامن اس سے اچھے لگتے ہیں
  5. طارق شاہ

    ا۔ ب۔ پ۔ نمبر 61

    سیمپل بھیجدیں اسے undo کر کے طریقہ دیکھ لیں گے
  6. طارق شاہ

    ا۔ ب۔ پ۔ نمبر 61

    راشن وغیرہ نہ ہونے یا زمانۂ جنگ کی ڈِش لگتی ہے، میں سمجھا ترکیب آپ بتا رہی ہیں
  7. طارق شاہ

    ا۔ ب۔ پ۔ نمبر 61

    ڈال کا ٹوٹا تو نہیں کہ آنکھ بند کرکے کھالیا جائے سب سے پہلے تو پکانے اور ترکیب بتانے والے کوکھانا پڑے گا اگر اس کے بعد ان کے لئے دعا کی ضرورت ہوئی تو وہ بھی کرلیں گے ورنہ یہ کہ تھوڑا ہم بھی چکھ لیں گے
  8. طارق شاہ

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    عادت سی بن گئی کہ والد صاحب چائے میں چینی بالکل نہیں لیتے تھے ان سے یہ عادت ہماری بھی ہوئی اور ہم سے ہمارے پورے کنبہ کو، شکرکا استعمال نہ بیگم نہ ہی بچے کرتے ہیں ، ہاں کبھی کبھی شیرینی گھر میں بن جاتی ہے یہ پڑھ کرحیرانی ہوئی کہ وہاں (جہاں بھی آپ ہیں) شوگر کے مریض ہی چائے میں میٹھا نہیں ڈالتے...
  9. طارق شاہ

    ا۔ ب۔ پ۔ نمبر 61

    خاص وجہ ہوگی ایک روٹی کے اتنے ٹکڑے کرنے کی (شاید امتحان مقصود ہو) ورنہ تو پیسا بھی جا سکتا ہے کہ ہونا تو یہی ہے
  10. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تِرے سروِ قامت سے، یک قدِ آدم قیامت کے فِتنے کو کم دیکھتے ہیں تماشا کر، اے محوِ آئینہ داری تجھے کِس تمنّا سے ہم دیکھتے ہیں مرزا غالب
  11. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    حالِ شکستہ کا جو کبھی کچھ بیاں کِیا نِکلا نہ ایک اپنی زباں سے سُخن دُرست کم شاعری بھی نسخۂ اکسیر سے نہیں مستغنی ہو گیا، جسے آیا یہ فن دُرست خواجہ حیدر علی آتش
  12. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ضبط اپنا شعار تھا، نہ رہا دل پہ کچھ اختیار تھا، نہ رہا دلِ مرحوم کو خدا بخشے ایک ہی غم گسار تھا، نہ رہا موت کا انتظار باقی ہے! آپ کا انتظار تھا، نہ رہا فانی بدایونی
  13. طارق شاہ

    رفیق سندیلوی :::: سیاہ رات ہو، ہر شے کو نیند آئی ہو

    غزلِ رفیق سندیلوی سیاہ رات ہو، ہر شے کو نیند آئی ہو مِرے وجُود کی تقریبِ رُونمائی ہو رکھا گیا ہو ہراِک خواب کو قرینے سے زمینِ حجلۂ ادراک کی صفائی ہو اُس اعتکافِ تمنّا کی سرد رات کے بعد ! میں جل مروں جو کبھی آگ تک جلائی ہو کبھی کبھی تو یہ لگتا ہے، ساعتِ موجُود مجھے قدیم زمانے میں کھینچ لائی...
  14. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    بگڑیں نہ بات بات پہ کیوں، جانتے ہیں وہ ! ہم وہ نہیں کہ، ہم کو منایا نہ جائے گا الطاف حسین حالی
  15. طارق شاہ

    سائمن ڈیوڈ ضیا :::: جب وہ مُجھ کو، مِرا نہیں لگتا

    تشکّر اظہار خیال پر ! خوشی ہوئی جو منتخب غزل پسند آئی بہت خوش رہیں :)
  16. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    مِلنا ہے آپ سے تو نہیں حضر غیر پر کِس کِس سے اختلاط بڑھایا نہ جائے گا راضی ہیں ہم کہ دوست سے ہو دشمنی، مگر دشمن کو ہم سے دوست بنایا نہ جائے گا الطاف حسین حالی
  17. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تم کو ہزار شرم سہی، مجھ کو لاکھ ضبط اُلفت وہ راز ہے کہ، چُھپایا نہ جائے گا کیوں چھیڑتے ہو ذکر نہ مِلنے کا رات کے پُوچھیں گے ہم سبب، تو بتایا نہ جائے گا الطاف حسین حالی
  18. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دنیا ہے ہم سے برسرِ پیکار اِک طرف ہم اپنے حال سے بھی ہیں بیزار اِک طرف قصرِ انا میں وہ کہیں محصور ہو نہ جائیں ہر دن اُٹھا رہے ہیں جو دیوار اِک طرف افتخار راغب
  19. طارق شاہ

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    فارسی بولنے والے عموماََ ایرانی لوگ شکر منہ میں دبا کر پھیکی چائے پیتے ہے جبکہ ہم سرے سے میٹھا چائے میں ڈالتے ہی نہیں ، میٹھی بسکٹ ساتھ لے لیتے ہیں
  20. طارق شاہ

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    قدیم زمانے میں یہی پی جاتی تھی ، گڑ والے چاول کھائیں ہیں ایک آدھ بار ہم نے
Top