نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    ا۔ ب۔ پ۔ نمبر 61

    اللہ کا کرم ہوا، دعائیں ہم سب کی شامل حال ہیں
  2. طارق شاہ

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    خدا داد مملکت پاکستان کے سیاستدانوں میں سے بیشتر کے دل میں صحرائی راستہ رہا ہے یا کم از کم یہی راستہ واپسی کے لئے استعمال کیا گیا ہے ، ضروری نہیں کہ ہر اک کو یہ راستہ راس بھی آیا ہو
  3. طارق شاہ

    ا۔ ب۔ پ۔ نمبر 61

    شمشاد بھائی ایسی جگہوں کی نشاندھی یا تذکرہ بھی کر دیتے ہمارے ذہن میں آپ کے یوں کہنے سے، اسکول یا مدرسے ہی آئے
  4. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    چراغِ دل تو ہو روشن، رسد لہو ہی سہی ' نہیں وصال میسّر تو آرزو ہی سہی ' کوئی تو کام ہو ایسا، کہ زندگی ہو حَسِیں ! نہیں جو پیارمقدّر، توجستجو ہی سہی شفیق خلش
  5. طارق شاہ

    ا۔ ب۔ پ۔ نمبر 61

    زانو پہ سر رکھ کر، یعنی سوچ سمجھ کر ہی کسی نے کہا ہے، کہ قدر کھو دیتا ہے روز کا آنا جانا
  6. طارق شاہ

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    ڈاچیوں کو چوری دی جاتی ہے کیا؟ ہوشیاریا ذہین کرنے کے لئے اونٹ یا اونٹنی کا ممیلوں سے لازمی تعلق یا گہرا رشتہ کیوں ہے
  7. طارق شاہ

    میرا جی :::: غم کے بھروسے کیا کچھ چھوڑا، کیا اب تم سے بیان کریں

    تشکّر اظہار خیال پر ! بہت خوش رہیں :)
  8. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    شہرمیں سانس بھی لینا ہے مجھے، اب دو بھر شہر کی تلْخ فضاؤں سے نِکل جاؤں گا دُور جا بیٹھوں گا ہنگامۂ شوروشر سے قلْبِ محزوں کو میں تنہائی سے بہلاؤں گا میرا جی
  9. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    زندگی کش مکش، حاصل و نا حاصل ہے ماسوا اس کے ہر اک نقشِ جہاں باطل ہے دلِ محرُوم ہے عشّاقِ تن آساں کا امیر گرچہ ہر نُورِ گریزاں کا یہی سائل ہے میرا جی
  10. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    بدلا نہ کسی غم سے، تِرے ہجر کا غم بھی کیا کچھ، نہ توقّع میں اُٹھا لائے ہیں ہم بھی دم توڑ چُکی دل میں تِری دید کی خواہش رُکنے کو کسی پل ہے تِرے ہجر سے دم بھی شفیق خلش
  11. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    آرزوئے وصلِ جاناں میں سحر ہونے لگی زندگی مانندِ شمعِ مُختصر ہونے لگی اب شکیبِ دل کہاں، حسرت ہی حسرت رہ گئی زندگی اِک خواب کی صُورت بسر ہونے لگی حفیظ جالندھری
  12. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    مِرا قلب تُو، مِری روح تُو، مِری سانس تُو، مِری جان تُو مِری موت ہے تِری برہمی، مِری زیست تیرے کرم سے ہے ہے مقامِ عشق! مقام وہ، جو ہدف ہے میری تلاش کا ! مِرا اِس سے رشتۂ دل وہی، جو سفر کا رشتہ قدم سے ہے ڈاکٹر جاوید جمیل
  13. طارق شاہ

    میرا جی :::: غم کے بھروسے کیا کچھ چھوڑا، کیا اب تم سے بیان کریں

    غزلِ میرا جی غم کے بھروسے کیا کچھ چھوڑا، کیا اب تم سے بیان کریں غم بھی راس نہ آیا دل کو، اور ہی کچھ سامان کریں کرنے اور کہنے کی باتیں، کِس نے کہیں اور کِس نے کیں کرتے کہتے دیکھیں کسی کو، ہم بھی کوئی پیمان کریں بھلی بُری جیسی بھی گزری، اُن کے سہارے گزری ہے حضرتِ دل جب ہاتھ بڑھائیں، ہر مشکل...
  14. طارق شاہ

    میرا جی زندگی ایک اذیت ہے مجھے

    عاطف بٹ صاحب ! میرا جی کی بہت خُوب غزل شیئر کرنے پر تشکّر اور بہت سی داد قبول کیجئے بہت لُطف دیا پیش کردہ غزل نے ذیل میں دیا، غزل کا ساتواں شعر، کسی طرح، یا وجہ سے، ٹائپ ہونے سے رہ گیا ہے آہ میری ہے، تبسّم تیرا اِس لئے درد بھی راحت ہے مجھے ایک بار پھر سے بہت سی داد بہت خوش رہیں
  15. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    بِچھڑے لوگوں سے مُلاقات کبھی پھر ہوگی دل میں اُمّید تو کافی ہے، یقیں کچھ کم ہے شہریار
  16. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہمارا کیا ہے، جو ہوتا ہے جی اُداس بہت تو گل تراشتے ہیں، تتلیاں بناتے ہیں دلِ سِتم زدہ کیا ہے، لہو کی بُوند تو ہے اُس ایک بُوند کو ہم بیکراں بناتے ہیں احمد مشتاق
  17. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہماری عمر گزاری ہے اور لوگوں نے ہمیں گزارنے والوں سے یاد کرتے رہو کوئی وصال کی ساعت کہاں نصیبوں میں ہمیں فراق کے سالوں سے یاد کرتے رہو یاسمین حبیب
  18. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    رُسوائے دہر، گو ہوئے آوارگی سے تم بارے طبیعتوں کے تو چالاک ہو گئے مرزا غالب
  19. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    در پردہ جفاؤں کو اگر مان گئے ہم تم یہ نہ سمجھنا کہ بُرا مان گئے ہم اب اور ہی عالم ہے جہاں کا، دلِ ناداں اب ہوش میں آئے تو مِری جان، گئے ہم پلکوں پہ لرزتے ہوئے تارے سے یہ آنسو اے حُسنِ پشیماں، تِرے قربان گئے ہم سیف الدین سیف
  20. طارق شاہ

    حفیظ جالندھری :::: آرزوئے وصلِ جاناں میں سحر ہونے لگی

    غزلِ حفیظ جالندھری آرزوئے وصلِ جاناں میں سحر ہونے لگی زندگی مانندِ شمعِ مُختصر ہونے لگی رازِ الفت کھُل نہ جائے، بات رہ جائے مِری بزمِ جاناں میں الہٰی چشم تر ہونے لگی اب شکیبِ دل کہاں، حسرت ہی حسرت رہ گئی زندگی اِک خواب کی صُورت بسر ہونے لگی یہ طِلِسمِ حُسن ہے، یا کہ مآلِ عشق ہے اپنی...
Top