پریمئیر لیگ اختتام کو پہنچی پیپ گارڈیلوا جی کے مانچسٹر سٹی نے دوسری دفعہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
یرگن کلوپ جی نے لیورپول سے مقابلہ تو خوب کیا لیکن ہنوز ٹائٹل ندراد است !!
ایک اور شاندار کم بیک
ٹوٹنھم نے آئیکس کو 3-2 سے شکست دے کر اوے گول پر فائنل میں جگہ پکی کر لی۔
شاندار است اور لاجواب است !!
فائنل یکم جون کو میڈرڈ میں اٹلیٹیکو میڈرڈ کے ہوم گراؤنڈ وانڈا میٹروپلیٹن میں کھیلا جائے گا۔
ورلڈ کپ میچ میں بہترین انفرادی سکور مارٹن گپٹل کے نام ہے۔
گپٹل نے ورلڈ کپ 2015 میں کالی آندھی کے خلاف 237* کی اننگ کھیلی ۔
دوسرا نمبر کرسٹوفر ہنری گیل کا جنہوں نے زمبابوے کے خلاف 2015 ورلڈ کپ میں 215 رنز کی اننگ کھیلی۔
-----------------
22 دن باقی
پہلا ونڈے: انگلش کپتان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
بارش کے باعث میچ تاخیر سے شروع ہو رہا۔ میچز 47 اوورز پر سائیڈ ہوگا۔ بارش کے باعث مزید اوور کم ہونے کی اُمید ہے۔
محمد عامر کو موقع دیا گیا ہے
لیورپول نے چوتھا گول بھی داغ دیا۔
اب کلاک پر صرف 5 منٹ باقی ہیں جبکہ ایکسٹرا ٹائم بھی کم و بیش اتنا ہی ہوگا۔
بارسا کے لئے ابھی بھی اوے گول پر جیتنے کے واضح مواقع!!