حسین رضی اللہ عنہ
آئے ہیں دن حسین کی فتحِ عظیم کے
جس دن ہوئے تھے پیش وہ ربِّ کریم کے
اِس رنگ سے گئے کہ تھے وہ خوں سے تر بہ تر
اپنی ہتھیلیوں پہ سجا کر وہ اپنا سر
ہے سرگزشتِ کربلا عزم و یقین کی
ایسے دیوں سے دنیا ہی روشن ہے دین کی
سب خانوادے پر تھی قضا گرچہ آ چکی
کوئی بَلا حسین کو کب لڑکھڑا...