وائٹ ماؤنٹینز سے نکلے تو واپس بوسٹن چلے۔
بوسٹن میں دریائے چارلس پر ہر سال اکتوبر میں کشتیوں کی ریس ہوتی ہے۔ یہ دنیا کی بڑی بوٹ ریسز میں سے ہے۔ دریائے چارلس بوسٹن اور کیمبرج کے درمیان ہے۔ یہ کیمبرج وہ والا نہیں جہاں مریم افتخار سیر کر رہی تھیں۔ اگرچہ آج یہ کہنا مشکل ہے کہ دنیا میں زیادہ شہرت کس...