نتائج تلاش

  1. مغزل

    آپ اداس ہو کر کیا کرتے ہیں ؟

    متفق خالہ جان ۔۔ سو فیصد متفق۔۔۔ دیگر جو آپ نے کہا اس پر سیر حاصل گفتگو کی جاسکتی ہے ۔۔ میں کوشش کروں گا اپنی دانست میں اپنا مدّعا بیان کرسکوں ۔ ۔۔۔ :notworthy::angel: ( ویسے آپ نے منع کرنے کا تو کہہ دیا خالہ جان ۔۔ پر غزل ( غ۔ن۔غ ) مجھے ڈانٹتی ہے اس پر کوئی تلقین شلقین کردیں ناں :biggrin: )
  2. مغزل

    تعارف تعلیم و تربیت اسلامی کیا ہے؟

    برادرِ عزیز عبد الرزاق قادری ،السلام علیکم میرے خیال میں تو قبلہ آپ اپنی ذاتی ’’ شخصی‘‘ پہچان سے جو کام کریں گے اس میں برکت ہوگی۔۔ اللہ برکتیں عطا فرمائے ، مگر دوہرے رکنیتی معیارات آدابِ محفل اور اخلاقیات کے منافی ہیں ، ہر چند کہ معدودے چند محفلین کو اس دھاگے سے اصلیت بھی معلوم ہوگئی ۔۔ بہر کیف...
  3. مغزل

    مبارکباد پورے چھ اکے

    خدا خیر کرے ۔۔ مجھے تو موئی فرنگی (انگریزی) میں جیلسی فیل ہورہی شمشاد بھائی سے ۔۔ :biggrin: ویسے شمشاد بھائی کان ادھر لائیں ۔۔۔ آپ کی بات ہے یہ ریکارڈ تو سچن ٹنڈولکر بھی نہیں توڑ پائے گا۔۔ ہی ہی ہی ۔۔۔:biggrin: بھاگ لگے رہون ، مولیٰ خوش رکھے ، آمین
  4. مغزل

    آپ اداس ہو کر کیا کرتے ہیں ؟

    خالہ جانی آداب و سلامِ مسنون ۔۔۔ صنفِ کرخت و آہن یعنی مردِ سنگ سراپا۔۔۔ کا رونا کس حد پر جا کرہوتا ہے ۔۔ یہ الگ قضیہ ہے ۔۔ :angel: ( آپ کی بہو رانی ( غ۔ن۔غ )بھی ہمیں ڈانٹ ڈانٹ کر منع کرتی ہے رونے سے ۔۔ :blushing: )
  5. مغزل

    مبارکباد خوبصورت لمحے ، خوبصورت یادیں۔۔۔ عندلیب آپی کے سنگ

    شکریہ مقدس بٹیا، ہم بھی اپنے لیے پلاٹ محفوظ کرلیتے ہیں اور مقدور بھر باتاں ( ہوم منسٹر ( غ۔ن۔غ )سے میٹنگ کے بعد) شامل کرتے ہیں ۔۔۔:blushing:
  6. مغزل

    خبیب "کلام اقبال سافٹ ویر"

    کیسا ہوجائے محمود الحسن صاحب ؟؟ خبیب نے شاید کوئی وجہ رہی ہوگی یہاں کا راستہ بھول گئے ۔ ویسے ان کے ذاتی بلاگ پر اس حوالے سے ممبر شپ کا کوئی سلسلہ ہے ۔۔ آپ ملاحظہ کیجے گا۔
  7. مغزل

    مقدس کے لیے میری "مشکل" غزل کی تشریح - - -

    شکریہ خالہ جانی ( مہ جبین )۔۔ مذکورہ غزل آپ کے دولت کدے پر ہی امین میاں کے کمرے میں کہی تھی ۔۔:angel: مجھے اچھی طرح یاد ہے 12 پندرہ کیک رس پلیٹ میں تھے (بمعہ چائے کے ) جو محمد امین نے نہ صرف ہڑپ کیے بلکہ مجھ غریب کا نام لے کر اور منگوائے تھے ۔۔:blushing:
  8. مغزل

    اصلاح فرمائیں

    خرم میاں کیا میں آئندہ چند ہزار سال کا اتنظار کھینچ سکوں گا ؟؟ ( یہ ’’جلد‘‘ کتنے ہزار سال پر محیط ہے ) :angel:
  9. مغزل

    مقدس کے لیے میری "مشکل" غزل کی تشریح - - -

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاۃ شکریہ فرحت بہن ۔ کیسے مزاج ہیں ۔۔۔ طبیعت تو ویسی ہی ہے ، پر اب روٹین ہوگئی ہے بیماری کی سو زیادہ عجیب محسوس نہیں ہوتا۔۔۔ آپ کی دعا چاہیے ۔۔ ’’ رفتہ رفتہ آرہا ہوں زندگانی کی طرف ‘‘
  10. مغزل

    اے بسا آرزو کہ خاک شد

    اے بسا آرزو کہ خاک شد
  11. مغزل

    مقدس کے لیے میری "مشکل" غزل کی تشریح - - -

    بیٹھے بیٹھے لڑی یاد آگئی ۔۔ پھر فرحت کیانی بہن کی خبر ملی کہ دھاگے میں پسند کے بٹن دباتی پھر رہی ہیں سو آگیا۔۔ شکراً شکراً
  12. مغزل

    ایک پکنک کی روداد:فقط ایک مچھلی:از: محمد خلیل الرحمٰن

    جی جی ۔۔ انیس بھائی ( میر انیس ) ۔۔ سب کرم ہے مالک کا۔۔ محبتوں کے لیے شکر گزار ہوں۔ میں نے خلیل صاحب سے فون پر آپ کے لیے بھی اس تشویش پر بات کی تھی ( اللہ جزا عطا فرمائے آمین)۔۔ باقی خود خلیل صاحب ( محمد خلیل الرحمٰن ) کی بتائیں گے آپ کو۔۔۔
  13. مغزل

    سگریٹ نوشی (تخلیقی / تحقیقی) کاموں میں معاون ہے

    ٹرائی کی خوب کہی ۔۔ احمددددددددد۔۔۔۔۔ بھری بزم میں کہدوں راز کی بات ؟؟؟ :heehee: ( فاتح بھائی ۔۔۔ کبھی اکیلے میں بتاؤں گا یہ سربستہ راز۔۔۔ )
  14. مغزل

    سگریٹ نوشی (تخلیقی / تحقیقی) کاموں میں معاون ہے

    محمد وارث صاحب شاید میں بھی کم ہونے کی حد تک نہ آتا کہ ۔۔ ایک تو حکم رہا کہ سگریٹ کم کردو۔۔دوم یہ کہ مختلف قسم کے ٹیسٹ کے بعد ’’ برجر ڈیزیز ‘‘ (پہلے پہل برگر سمجھا تھا ۔۔) Buerger's disease thromboangiitis obliterans کا شرف حاصل ہوا ۔۔سو قریب القیاس ہے کہ ترک کرہی دوں گا۔۔ دیکھو مجھے جو دیدۂ...
  15. مغزل

    غزل : میرے ڈر میں سانپ ہیں : از : نویدظفرکیانی ؔ

    منزلیں ہیں جس طرف اُس ڈگر میں سانپ ہیں کیا کہنے نویدظفرکیانی ؔ صاحب واہ چہ خوب چہ خوب ۔۔ ایک ایک شعراپنی جگہ نگینہ ہے ۔۔ پر داخلی واردات نے اس شعر کو منتخب کیا ہے ۔۔ غزل پر دل کی عمیق و بسیط پہنائیوں سے ہدیۂ تبریک، گر قبول افتد زہے عز و شرف (نفسِ مضمون کے مطابق مراسلے کو اصل لڑی میں منتقل کیا...
  16. مغزل

    نظم :: ’’ دائرہ ‘‘ -- از : م۔م۔مغلؔ

    فرحت کیانی بہن اور حماد بھائی پسندیدگی کے لیے سراپا سپاس ہوں ، سلامت باشید روز بخیر
  17. مغزل

    سگریٹ نوشی (تخلیقی / تحقیقی) کاموں میں معاون ہے

    محمد احمد پیارے ۔۔ چونکہ میں قریب قریب سگریٹ نوشی ترک ہونے کی حد تک کم کرچکا ہوں سو اس سوال کا جواب پوری ایمانداری سے دیا ہے۔۔۔ یعنی یہ (مبینہ) مفروضہ درست ہے میرے نزدیک کہ ” سگریٹ نوشی ارتکازِ توجہ میں معاون ثابت ہوتی ہے ‘‘ ۔۔۔ (واضح رہے کہ میں یہ ذاتی تجربہ بیان کررہا ہوں خدا نخواستہ ترغیب نہ...
  18. مغزل

    آپ کی آج کی خواہش

    جیتی رہو گڑیا ۔۔۔ میری زندگی کی سب سے بڑی خواہش مغزل ہونا ہے اور وہ اللہ نے پوری کردی ۔۔۔ (الحمد للہ عزو جل)
  19. مغزل

    نظم :: ’’ دائرہ ‘‘ -- از : م۔م۔مغلؔ

    ’’ دائرہ ‘‘ (تازہ نظم ) صبح سے لے کر شام تلک مجبوریاں ۔۔ شام سے رات گئے تک۔۔۔ رنجش رہتی ہے۔۔۔ بھولی بھٹکی ایک خوشی بھی آتی ہے۔۔۔ صدیوں جیسا۔۔۔ ایک خلا بھی رہتا ہے۔۔۔ رات گئے سے۔۔۔ صبح تلک محرومیاں۔۔۔ صبح سے لے کر شام تلک مجبوریاں !! م۔م۔مغلؔ
  20. مغزل

    آپ اداس ہو کر کیا کرتے ہیں ؟

    اپنی حالت خراب کرتا ہوں !!! جب کبھی میں اداس ہوتا ہوں (فی البدیہہ) جس سے اداس ہوتا ہوں اس کی اداسی کا سوچ کر لرزجاتا ہوں۔۔ اور اسے منانے کی کوشش میں مزید اداس کردیتا ہوں اور خود مزید اداس ہوجاتا ہوں ۔۔ مزید اداس ہوجاتا ہوں۔۔۔ بیس بائیس برس قبل کسی کا ایک شعر پڑھا تھا یادآگیا سو برسبیلِ تذکرہ...
Top