ایک بیٹی کا اپنے بابل کے نام خط
-
بابا جی
آپ کا خطّ ملا
یوں لگا میرے گھر سے کوئی آ گیا
آپ کا خط میرے ہاتھ میں ہے
ایسا لگ رہا ہے آپ میرا ہاتھ پکڑے ہوئے ہیں
چھوڑنا نہیں
-
دو دن سے یہاں بارشیں ہو رہی ہیں
اور میں گھر میں بیٹھی ہوئی ہوں
-
اپنے گھر میں بارش میں کتنا نہاتی تھی
امّا ڈانٹتی تھی، مجھے اور...