کریڈٹ کارڈ (اور شاید ڈیبٹ کارڈ بھی) سے کسی بھی سٹور یا شاپ پہ پیمنٹ کریں تو اس کا کچھ (ایک سے دو) فیصد بینک کو بھی جاتا ہے یعنی کہ اس شاپ یا سٹور کے منافع میں کمی واقع ہو جاتی ہے، اس لئے ہمارے ہاں دکانداروں کو کریڈٹ کارڈ سے پیمنٹ کرنے کا سن کر ہی غشی کے دورے پڑنے لگتے ہیں۔