آپ کے بیان کردہ نکات ترتیبِ نزولی کے حساب سے 2 اور 3 ہوں گے۔ نکتہ نمبر 1 ہو گا کہ تمہیں ضرور میر شکیل اور جیو نے بھیجا ہو گا ایسے سوال کرنے کے لئے۔ پھٹیچر وغیرہ
جی بالکل۔ اس پہ کسی اور لڑی اور وقت میں مناظرہ و مباحثہ کیا جا سکتا ہے۔
فی الوقت تو کریڈٹ کارڈ، لونڈی اور دھرنا وغیرہ پہ دلائل کی اولمپکس چل رہی ہے، وہی بہت کافی ہے۔
بالکل درست فرمایا جناب۔
ساتھ میں ہم یہ بھی عرض کرنا چاہیں گے کہ اسلام قرض لینے والے کو بھی سخت تاکید کرتا ہے کہ قرض لوٹایا جائے۔ حتیٰ کہ فوت ہو جانے والے یا شہید ہو جانے والے کو بھی قرض سے معافی نہیں ہے۔
ہمارا معاشرے میں رشتہ داریوں اور تعلقات کا بندھن ایسا ہے کہ ہم نے لوگوں کو دوسروں سے تقریباً...
بھائی ہم نے تو سنجیدہ سوال کیا تھا کہ ایسے کونسے اقدامات ہوتے ہیں جس سے کوئی ملک اسلامی ریاست بن سکتا ہے۔ فورم کے علاوہ ابھی تک ہم نے جس کسی سے بھی گفتگو کی، انہوں نے جو نکات بیان کئے ہیں ان میں جمعے کی چھٹی سرِفہرست ہے۔ باقی کے نکات یا تو پرمزاح تھے یا فقط لفاظی تھی۔
ہم بھی تقریباً یہی کہہ رہے ہیں کہ اس ضمن میں جدید قوانین اور اسلامی اباحت آپس میں متصادم تو نہیں ہیں، لیکن جدید قوانین نے اسی اباحت کو کچھ محدود کیا ہے۔