نتائج تلاش

  1. نبیل

    تبدیلی نام کے لیے رجوع کریں!

    میں نے یہ نوٹ کیا ہے کہ بعض حضرات اس فورم پرایک مرتبہ رجسٹر ہونے کے بعد دوبارہ نئے ناموں سے رجسٹر ہوتے ہیں۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ پہلی مرتبہ نام درج کرنے میں کوئی غلطی ہو جاتی ہے اور چونکہ ابھی تک اس فورم میںاپنا لاگ ان نام تبدیل کرنا ممکن نہیں ہے، لہذا چاروناچار نئے سرے سے لاگ ان...
  2. نبیل

    phpہے کیا؟؟؟

    عادل: عبدالستار اور مانی کی وضاحتیں کافی تسلی بخش ہیں۔ ویسے اتفاق کی بات ہے کہ php ایک سکرپٹنگ لینگویج کا نام بھی ہے جو کہ اس فورم کی بھی روح رواں ہے۔ آپ کو اس کی تفصیلات یہاں سے مل جائیں گی۔
  3. نبیل

    مجھے شکایت ہے اس فورم سے

    مہتاب صاحب، ابھی یہ فورم اپنے ابتدائی دور میں ہے اور اس میں کئی تبدیلیاں لائی جائیں گی۔ میں انشاءاللہ جلد ہی نئی کیٹگریز اور فورمز اس محفل میں شامل کروں گا۔ میں شاید آج ہی ایک پوسٹ لکھ کر اس بارے میں معزز حاضرین محفل کی رائے طلب کروں گا کہ وہ یہاں کن موضوعات پر گفتگو پسند فرماتے ہیں۔ اس کے بعد...
  4. نبیل

    phpہے کیا؟؟؟

    منہاجین صاحب، بہت خوب۔ ہم تو سمجھے تھے کہ آپ جز نام خدا کیا جانتے ہوں گے۔ بہرحال ہماری محفل کو اسی طرح پر رونق رکھیں۔ اصطاحات کے ترجمہ کے بارے میں آپ نے بہت اچھی پوسٹ لکھی تھی۔ میں انشاءاللہ جلد ہی اس بارے میں لکھوں گا۔
  5. نبیل

    ایکسپلورر میں اردو

    عادل: مجھے آپ کا سوال صحیح سمجھ نہیں آیا۔ آپ اس فورم میں اردو لکھ سکتے ہیں کیونکہ ہم اس میں اردو ویب پیڈ استعمال کر رہے ہیں۔ دوسری فورمز میں آپ عام انگریزی لکھ سکیں گے۔ اگر آپ کامیابی سے اردو لکھ پا رہے ہیں تو آپ کے براؤزر میں جاوا سکرپٹ انیبلڈ ہے۔
  6. نبیل

    باندھ لیں ہاتھ پہ سینے پہ سجالیں تم کو - وصی شاہ

    اعجاز اختر صاحب۔ پہلے تو میں آپ کو اس محفل میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ آپ کی یہاں موجودگی سے اس محفل کی credibility میں اضافہ ہوا ہے۔ جہاں تک وصی شاہ کا تعلق ہے تو میں اتنا جانتا ہوں کہ یہ نئی نسل کے ایک خاصے مقبول شاعر ہیں۔ کچھ لوگ تو انہیں آج کا بیسٹ سیلر شاعر بھی کہتے ہیں۔البتہ ان کی شاعری کے...
  7. نبیل

    ہار، جیت

    نذرانہ صاحب، آپ کا شاعری کا ذوق تو ماشاءاللہ اچھا ہے ہی، آپ داد بھی بہت اچھی دیتے ہیں۔ آپ اس محفل میں ہر نو وارد شاعر اور شاعرہ کو بہت خوبصورت الفاظ میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ اس کے لیے بھی آپ کا شکریہ۔
  8. نبیل

    یاد۔۔۔۔۔فیض احمد فیض

    ریحانہ، محفل میں شامل ہونے اور میری پسندیدہ غزل پوسٹ کرنے کا بہت شکریہ۔ اقبال بانو نے اس غزل کو بہت خوبصورتی سے گایا ہے۔ میں دوسرے ارکان سے ایک گزارش کرتا آیا ہوں، آپ سے بھی کہوں گا کہ اگر ہو سکے تو اپنی پوسٹس خود سے ٹائپ کریں۔ اگرچہ شاعرانہ کلام تصویری اردو میں زیادہ خوبصورت لگتا ہے لیکن...
  9. نبیل

    ایک تازہ حمد

    مھتاب صاحب السلام علیکم اور اس محفل میں خوش آمدید۔ پہلے نذرانہ اور پھر آپ کو اپنی محفل میں دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی ہے۔ آپ لوگ اس محفل کی رونق ہیں۔
  10. نبیل

    انجمن آرائیاں

    قدیر ، اگر کثیر تعداد میں لوگ اس محفل میں شامل ہوں تومجھے بہت خوشی ہوگی۔ اس فورم کے ایڈمنسٹریٹرز کی حیثیت سے یہ میرے اور تمہارے لیے چیلنج ہے کہ ہم اس پر کسی فرقے یا برادری کا رنگ نہ چڑھنے دیں۔
  11. نبیل

    WYSIWYG کے بارے میں کیا خیال ہے؟

    قدیر: مجھے بھی حیرانی ہوتی ہے کہ عظیم خیالات مجھے آتے ہیں اور ان پر عمل کرکے نوبل انعام دوسرے لے جاتے ہیں۔ جہاں تک راقم کا تعلق ہے تو اس نام کا ایک اردو ایڈیٹر پہلے ہی پاکستان کی ایک سوفٹویر کمپنی Systems Pvt. Ltd. نے بنایا ہوا ہے۔ اگرچہ یہ ایڈیٹر ڈوس کے زمانے کاہے اور اب اس پر کوئی جدید...
  12. نبیل

    ابن انشا دیکھ ہمارے ماتھے پر یہ دشتِ طلب کی دھول میاں - ابن انشا

    نذرانہ صاحب، اتنی خوبصورت شاعری پوسٹ کرنے پر ایک بار پھر میری جانب سے شکریہ۔ میں امید کرتا ہوں کہ کبھی نہ کبھی ایسی صورت نکل آئے گی کہ شاعری زیادہ بہتر طور پر فارمیٹ کی جا سکے گی۔ اگر کوئی صاحب اس ضمن میں ویب ڈیزائن کے کوئی ٹرکس جانتے ہیں تو براہ کرم ہمیں بھی اس سے آگاہ کریں۔
  13. نبیل

    ترجمے کی پروف ریڈنگ

    جیسبادی: phpBB کی لینگویج فائلیں /language/lang_english ڈائریکٹری میں ہوتی ہیں۔ اردو ترجمہ کی فائلیں /language/lang_urdu ڈائریکٹری میں ہوں گی۔ میں فی الحال انگریزی والی فائلوں سے ہی کام چلا رہا ہوں۔ انہی میں اردو کا مکسچر شامل ہے۔ جب ترجمہ مکمل ہو جائے گا تو میں اردو کی لینگویج فائلیں الگ...
  14. نبیل

    ایکسپلورر میں اردو

    عادل، بائے دا وے آپ نے اپنے براوزر کی سیکیورٹی سیٹنگز چیک کی ہیں؟ ذرا دیکھیں کہ کہیں آپ نے جاوا سکرپٹ کو disable تو نہیں کیا ہوا!
  15. نبیل

    ایکسپلورر میں اردو

    کمال ہے! عادل، اگر آپ ایکسپلولر کی جگہ ایکسپلورر استعمال کر لیں تو شاید ٹائپنگ صحیح کام کرے۔ :D ویسے ہم سب لوگ انٹرنیٹ ایکسپلورر ہی استعمال کر رہے ہیں اور ٹائپنگ صحیح کام کر رہی ہے۔ چلیں ذہن لڑاتے ہیں شاید کوئی حل پتا چل جائے۔
  16. نبیل

    بنیادی ایچ ٹی ایم ایل کی اجازت۔۔۔

    ایک اور کوشش BBCode کے ساتھ۔۔ یہاں اور یہاں ویری گڈ، اب چل گئے ہیں BBCode
  17. نبیل

    WYSIWYG کے بارے میں کیا خیال ہے؟

    ویزی وگ یعنی جیسا آپ نے لکھا ویسا ہی آپ نے دیکھا۔۔ فی الوقت تو اس فورم میں اردو ویب پیڈ پر محض ایک فونٹ (اردو نسخ ایشیا ٹائپ) استعمال ہوتا ہے اور پوسٹس اسی فونٹ کے ذریعے ڈسپلے ہوتی ہیں۔ کچھ بنیادی فارمیٹنگ BBCode کے ذریعے ممکن ہے مگر اس کا نتیجہ پیش منظر یا پوسٹ ارسال کرنے کے بعد ہی معلوم...
  18. نبیل

    اردو نویسی

    ذولفقار، میں کوشش کروں گا ایک سے زیادہ اردو فونٹس میں پوسٹ کرنے کا انتظام کر سکوں۔ اس میں شاید کچھ وقت لگے گا۔ اردو نسخ اگرچہ کوئی خاص فونٹ نہیں ہے لیکن فی الحال اسے استعمال کے بغیر چارہ بھی نہیں ہے۔
  19. نبیل

    lang_main.php کا ترجمہ نمبر 1

    ویری گڈ جہانزیب، یہ تم نے بہت اچھا کام شروع کیا ہے۔ میں فرصت ملتے ہی فورم کی سٹائل شیٹ ایڈجسٹ کروں گا تاکہ کوڈ سیکشن مناسب طور پر دکھائی دیں۔ اسکے علاوہ میں یہاں قدیر کا بھی اتنا ہی ترجمہ پوسٹ کروں گا جتنا حصہ تم نے lang_main.php کا پوسٹ کیا ہے۔ میرا مشورہ ہے کہ تم اس پوسٹ کا عنوان تبدیل...
  20. نبیل

    اب آپ لاگ ان ہو سکتے ہیں

    کچھ دنوں تک اس فورم کے چند ارکان بوجوہ رجسٹرڈ ہونے کے باوجود بوجوہ اس پر لاگ ان نہیں ہو پا رہے تھے۔ اب میں نے اس مسئلہ سے دوچار ہونے والے تقریبا تمام اکاؤنٹس ٹھیک کر دیے ہیں۔ ذیل میں درج ارکان کے ناموں کے ساتھ اب فورم میں لاگ ان انشاءاللہ ممکن ہوگا: افتخار اجمل بھوپال تاثیر احمد چیمہ خاور...
Top