نتائج تلاش

  1. حسان خان

    مجھ مصرعِ ناقص میں تکمیل اتر آئی۔۔۔۔۔ فاتح الدین بشیرؔ

    اچھی غزل ہے فاتح صاحب۔ داد قبول کیجیے۔ :)
  2. حسان خان

    تعارف رقیہ بصری

    اردو محفل پر خوش آمدید رقیہ صاحبہ۔ امید ہے کہ آپ کا وقت یہاں اچھا گذرے گا۔
  3. حسان خان

    :)

    :)
  4. حسان خان

    روحِ قائد کا پیغام - سیماب اکبرآبادی

    السلام علیکم جی میں خیریت سے ہی تھا۔ دراصل میں نے قصد کیا تھا کہ کچھ دنوں اردو محفل سے ہٹ کر اپنی دوسری سرگرمیوں پر توجہ دوں اس لیے اردو محفل پر کم آ رہا تھا۔ اب کوشش ہے کہ دوبارہ پرانے معمول پر آ جاؤں۔ حال پرسی کے لیے شکریہ :)
  5. حسان خان

    جنگ کا مہورت علم نجوم کی روشنی میں

    آج کی دنیا میں کیا بین الاقوامی تعلقات اتنے ہی سادہ ہوتے ہیں کہ اب اُنہیں نجومی اور مذہبی پیشن گوئیوں کی روشنی میں دیکھا جائے گا؟ اوریا مقبول جان صاحب پتا نہیں کس دنیا کی باتیں کر رہے ہیں۔
  6. حسان خان

    جنگ کا مہورت علم نجوم کی روشنی میں

    پنڈتوں کی طرح اِدھر اوریا مقبول جان کی صف کے صحافی بھی جنگی جنون پھیلانے میں اپنی ساری توانائی صرف کر رہے ہیں، اور اس پر مستزاد یہ کہ اسے مذہبی جواز (غزوۂ ہند وغیرہ) بھی دیا جا رہا ہے۔
  7. حسان خان

    روحِ قائد کا پیغام - سیماب اکبرآبادی

    روحِ قائد کا پیغام اہلِ پاکستان کے نام منتشر ہو کر نہ گم ہو ریگ زارِ دہر میں سلک میں تنظیم کی لعل و گہر بن کر رہو ضوفشاں ہو جاؤ جذبِ باہمی کے نور سے تم بہ فیضِ سوزِ دل شمس و قمر بن کر رہو لاکھ دنیا بے بصر ہو، تم بنو اہلِ نظر روشنی دنیا کو دو، اہلِ نظر بن کر رہو اپنے گلشن کو بچاؤ عصبیت کی آگ...
  8. حسان خان

    روحِ قائد کے حضور - سیماب اکبرآبادی

    روحِ قائد کے حضور "بابائے قوم کی وفات پر" آسودۂ بہارِ ارم اعتماد رکھ! تیرے چمن کو خونِ جگر سے سجائیں گے جنت اسی زمین پہ ہے ہم دکھائیں گے اب تلخ کام ہونے نہ پائے گا کوئی بھی ہم اس میں قند و شہد کے دریا بہائیں گے ہر ہر روش پہ اس کی چراغاں کریں گے ہم تنظیم و اتحاد کی شمعیں جلائیں گے ظلمت کا...
  9. حسان خان

    السلام اے ارضِ پاک - سیماب اکبرآبادی

    السلام اے ارضِ پاک اے مامنِ پاکانِ قوم السلام اے مرکزِ ملت، وقارستانِ قوم السلام اے مرجعِ امید، اے ارمانِ قوم السلام اے آنِ قوم، اے جان و اے جانانِ قوم تیرے صحراؤں کو، دریاؤں کو، نہروں کو سلام تیرے کھیتوں اور باغوں اور شہروں کو سلام آ گیا ہوں میں بھی ہجرت کر کے ہندوستان سے تیرے زیرِ سایۂ دامن...
  10. حسان خان

    تو دل افروز بہاروں کا تروتازہ چمن ۔۔۔!!

    بہت خوب تحریر ہے قرۃ العین باجی۔ :)
  11. حسان خان

    وعلیکم السلام برادر۔ آپ کو بھی عید مبارک ہو۔

    وعلیکم السلام برادر۔ آپ کو بھی عید مبارک ہو۔
  12. حسان خان

    بلقان میں عیدالفطر کی تصاویر

    ××× ایک مراسلہ دو بار پوسٹ ہو گیا تھا۔ ×××
  13. حسان خان

    بلقان میں عیدالفطر کی تصاویر

    بوژیم، بوسنیا میں عید کی خوشی میں کونسرٹ عید کے دوسرے روز بوسنیا میں روزِ شہداء منایا جاتا ہے۔ اس روز اُن بوسنیائی مسلمانوں کو یاد کیا جاتا ہے جو ہولوکاسٹ کے بعد بیسویں صدی کی دوسری بدترین نسل کشی کا شکار ہوئے تھے۔ ہر شہر اور ہر قریے میں لوگ شہداء کی قبور اور یادگاروں پر حاضری دیتے ہیں اور...
  14. حسان خان

    اردو لکھو ، اردو بولو ، اردو پڑھو ( خواجہ حسن نظامی )

    شکریہ جناب، اچھی کوشش ہے۔ :) میں نے بھی جب سے اردو میں ٹائپنگ کرنا سیکھی ہے، میں کوشش کرتا ہوں کہ اِدھر اُدھر اردو لکھتے وقت اردو رسم الخط کا ہی استعمال کیا کروں۔ شاید اس طرح دوسروں کو بھی اردو رسم الخط اپنانے کی تحریک ملے۔ بہرحال، میں پاک اردو انسٹالر کے بارے میں اپنے دوستوں کو بتانے کی کوشش...
  15. حسان خان

    بلقان میں عیدالفطر کی تصاویر

    سرائیوو، بوسنیا میں ایک بچہ اپنا روایتی لباس پہنے عیدی وصول کرتے ہوئے۔۔۔
  16. حسان خان

    بلقان میں عیدالفطر کی تصاویر

    بوسنیا کی تصاویر تسازین میں چاند رات کا جشن سرائیوو زینیتسا طوزلہ "بایرام شریف مبارک اولسون!" مقدونیہ کا دارالحکومت اوسکوپ۔۔۔ اس ملک کی چونتیس فیصد آبادی البانوی مسلمان ہے۔
  17. حسان خان

    بلقان میں عیدالفطر کی تصاویر

    تیرانا کی چند مزید تصاویر
  18. حسان خان

    بلقان میں عیدالفطر کی تصاویر

    غازی خسرو بیگ مسجد، سرائیوو، بوسنیا بوسنیا میں عثمانی باقیات میں یہ چیز بھی شامل ہے کہ بوسنیائی لوگ ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد بوسنیائی کے بجائے ترکی زبان میں 'بایرام شریف مبارک اولسون' کہہ کر دیتے ہیں۔ زینیتسا، بوسنیا دوبروونیک، خرواتستان (کروشیا) مسجد عمر بن خطاب، کاستریوت، کوسوو
  19. حسان خان

    بلقان میں عیدالفطر کی تصاویر

    کوسوو کا شہر گییلان۔۔۔
Top