اے مرے غم گسار کیا ہوں میں
تیرے غم میں جو مبتلا ہوں میں
اک شکایت ہوں تیری دنیا سے
تیری دنیا کا اک گلا ہوں میں
اپنی بربادیوں کو روتا ہوں
خوش نصیبی کا معجزہ ہوں میں
ہے مرے بخت میں سیاہی لیک
ان اندهیروں میں جاگتا ہوں میں
کیوں بهلاتے ہو اے جہاں والو
سن تو لو یار کا کہا ہوں میں
کچھ نہیں آس پاس...