نتائج تلاش

  1. مریم افتخار

    بارہویں سالگرہ میں نے کِس سے کیا سیکھا؟

    ہم ہر دونوں پہلوؤں سے سیکھتے ہی ہیں اور واقعتاََ محفل نے جتنا کچھ سکھایا ہے اتنا کوئی تعلیمی ادارہ بھی نہیں سکھا پایا۔ ابھی تو شاید بیس فیصد بھی بیان نہ ہو پایا ہو۔۔۔۔ کیونکہ اراکین اتنے زیادہ ہیں سمجھ نہیں آتی کیا رہ گیا، کیا تحریر ہو گیا۔ اور پھر ہر ایک کے دو پہلو ہیں۔۔۔۔ دوسرے پہلوؤں سے اس...
  2. مریم افتخار

    بارہویں سالگرہ میں نے کِس سے کیا سیکھا؟

    واہ رے مولا تیری شان۔۔۔۔ پہلے غیر متفق کو منفی ریٹنگز سے نکلوایا اور اب کیسا شکار مراسلہ بھجوایا۔ :D اب اس ریٹنگ میں بھی مزا آیا کرے گا !!! اور ہم نے آپ سے جو سیکھا ہے اُس میں عاجزی سے کام نہیں لینے کا۔ سیکھا ہم نے ہے تو ڈیسائڈ ہم نے کرنا ہے نا ! :ROFLMAO:
  3. مریم افتخار

    بارہویں سالگرہ میں نے کِس سے کیا سیکھا؟

    اے خان : اِن کے پاس ایک گُر ہے جس کی تلاش دنیا کی زیادہ تر خواتین کو ہے اور وہ گُر ہے اپنی عمر سے چھوٹا لگنا۔ میں نے ان سے یہ سیکھا ہے اور مجھے لگتا ہےکہ اس پر عمل درآمد سے خاصے مسائل حل ہوں گے۔
  4. مریم افتخار

    بارہویں سالگرہ میں نے کِس سے کیا سیکھا؟

    محمداحمد : یہ بہت حلیم اور بردبار شخصیت کے حامل ہیں۔ خود کو خاصا سٹَیبل رکھتے ہیں۔
  5. مریم افتخار

    بارہویں سالگرہ میں نے کِس سے کیا سیکھا؟

    محمد امین : ان کے اچھے اخلاق کے سوا قابلِ ذکر بات یہ ہے جو میں نے ان سے سیکھی کہ بِھیڑ میں بھی اپنی uniqueness کیسے قائم رکھنی ہے!
  6. مریم افتخار

    بارہویں سالگرہ میں نے کِس سے کیا سیکھا؟

    فاتح : میں اس مقولے پر یقین رکھتی ہوں کہ افضل آرام وہ ہے جو کمایا جائے نا کہ وہ جو کِیا جائے۔ مجھے ایسا لگتا ہے کہ موصوف اس کی عملی تفسیر ہیں۔ انہوں نے اپنی تخلیقات، تکنیکی معلومات اور اپنے رویے سے سب کے دلوں میں ایسا گھر کر رکھا ہے کہ اب یہ بہت عرصے بعد بھی چکر لگائیں تو ایک شان سی شان محسوس...
  7. مریم افتخار

    بارہویں سالگرہ میں نے کِس سے کیا سیکھا؟

    عاطف ملک : مجھے یاد ہے ایک سال سے کچھ کم عرصہ قبل میری ایک کلاس فیلو نے مجھے کہا کہ شکر ہے تم ڈاکٹر نہیں بنیں!! اگر تم ڈاکٹر بن جاتی تو تم یہ نہ ہوتی جو تم اب ہو! یہ جو تم اس وقت ہو یہ ہونا ہونے کی بہترین حالتوں میں سے ہے۔۔۔وغیرہ! (موصوفہ کے ہاتھ میری کوئی تحریر لگ گئی تھی جس سے اس نے یہ...
  8. مریم افتخار

    بارہویں سالگرہ میں نے کِس سے کیا سیکھا؟

    مہدی نقوی حجاز : ادب کی تخلیق میں ان کا بے باکانہ انداز مجھے پسند ہے اور میں نے ان سے سیکھا ہے کہ ایسے اچھے لکھاری جو اپنے موضوعات کے انتخابات میں بے باک ہوں (با مقصد کے ساتھ ساتھ) وہ ادب کو وہ کچھ دے سکتے ہیں جو کوئی اور نہیں دے سکتا۔
  9. مریم افتخار

    بارہویں سالگرہ میں نے کِس سے کیا سیکھا؟

    حسان خان : مجھے ان سے تحریک ملی ہے کہ کوئی اور زبانیں بھی سیکھی جائیں اور ان کی محبت بھی محسوس کی جائے۔ سوچتی ہوں کہ ہمیں سب سے زیادہ محدود ہماری زبان کرتی ہے۔ اقوامِ عالم کے درمیان دوریاں یہ میلوں پر محیط راستے نہیں بلکہ یہ درجنوں زبانیں ہیں۔ اگر ہم کسی جگہ جا نہیں پاتے تو بھی اتنا بڑا Loss...
  10. مریم افتخار

    بارہویں سالگرہ میں نے کِس سے کیا سیکھا؟

    حمیرا عدنان: میں نے ان سے سیکھا کہ اپنی ذمہ داریوں کے باوجود انسان کو سوشل ہونا چاہئیے۔ انسان کے پھلنے پُھولنے میں یہ شے بڑی کارآمد ہے۔
  11. مریم افتخار

    بارہویں سالگرہ میں نے کِس سے کیا سیکھا؟

    غدیر زھرا : یہ منہ بولے رشتے تقریباََ نہ ہونے کے برابر بناتی ہیں یا منہ بولے رشتوں سے کم سے کم لوگوں کو مخاطب کرتی ہیں۔ میں نے اِن سے یہ بات نا صرف سیکھی بلکہ کچھ فیصد اس حوالے سے خود کو بھی موڈیفائی کِیا۔
  12. مریم افتخار

    بارہویں سالگرہ میں نے کِس سے کیا سیکھا؟

    سیدہ شگفتہ اور فرحت کیانی : میرے ذہن میں ان کا بڑی باجیوں والا احترام اور عکس ہے جو کافی عرصے بعد چکر لگا کے سارا حال چال پوچھ کے، گھر میں نئے موضوعات چھیڑ کر۔۔۔۔ اور محلے میں وہ جو گھر ہوتا تھا اس بار اُس کو تالا کیوں لگا ہوا ہے؟ اس قسم کے سبھی معاملات کہ خبر گیری کر کے، یہ جا وہ جا۔۔۔۔! دوبارہ...
  13. مریم افتخار

    بارہویں سالگرہ 2017 کے ٹاپ ٹین محفلین

    مجھے تو لگتا ہے کہ ایک پول بنایا جائے۔ اگر اس میں ایک سے زیادہ ناموں کے انتخاب کا آپشن ارینج ہو سکتا ہے تو پھر ہر بندہ کوئی سے دس لوگوں کا منتخب کرے سبھی اراکین میں سے۔ اس طرح کہ کسی کو علم نہ ہو کہ کس نے کیا سلیکٹ کیا ہے۔ آخر میں ٹاپ ٹین سلیکٹ خود بخود اُس پول کی مدد سے ہو جائیں گے۔
  14. مریم افتخار

    بارہویں سالگرہ میں نے کِس سے کیا سیکھا؟

    مقدس : ان سے میں نے سیکھا ہے کہ بندے کو اپنے پتے چُھپا کے رکھنے چاہئیں۔ چُھپی رُستم ہیں ،اس قدر اچھا لکھتی ہیں کہ جس کی حد نہیں۔ ان کی تحریر دیکھی اور ایسی خوشگوار حیرت ہوئی کہ مت پوچھئیے۔ عام طور پر یہ بھائیوں سے لاڈ اٹھواتی یا انہیں دھمکاتی پائی جاتی ہیں۔ میرا خیال ہے کہ یہ بہت keen observer...
  15. مریم افتخار

    بارہویں سالگرہ میں نے کِس سے کیا سیکھا؟

    ایچ اے خان : میں نے اِن سے سیکھا ہے کہ اس قدر اوریجنل اور چٹان کی مانند کیسے ہوا جاتا ہے کہ سارا زمانہ مل کے بھی آپ کو متزلزل نہ کر سکے۔ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ کوئی کیا کہے۔۔۔ میں جو ہوں وہ ہوں! ایسے لوگ کہنے میں بہت زیادہ ہیں مگر اصلاََ ایسا نہیں ہے۔۔ تبھی تو سبھی بہت سپیڈ سے evolve ہوتے رہتے ہیں۔
  16. مریم افتخار

    بارہویں سالگرہ میں نے کِس سے کیا سیکھا؟

    La Alma & squarened یہ دونوں خواتین اپنی منطقی اور تکنیکی گفتگو میں اکثر اوقات مرد حضرات کو بھی مات دیتی ہوئی نظر آتی ہیں۔ کبھی کبھار میں سوچتی ہوں کہ یہ نہ ہوتیں تو کیا ہوتا !
  17. مریم افتخار

    بارہویں سالگرہ میں نے کِس سے کیا سیکھا؟

    قرۃالعین اعوان : میرے نزدیک یہ ایک بہت ہی سوبر ہستی کا نام ہے۔ جو جانتے ہوں کہ کب کیا کرنا ہے۔
  18. مریم افتخار

    بارہویں سالگرہ میں نے کِس سے کیا سیکھا؟

    باباجی : ان سے میں نے یہ سیکھا کہ مشکلات ایک ایسی بھٹی ہے جس میں نا صرف سبھی متعلقہ لوگ چھان کر کھرے کھوٹے الگ کر دیے جاتے ہیں بلکہ انسان خود بھی آہستہ آہستہ کُندن بنتا چلا جاتا ہے۔ جو اپنے آپ میں سب سے قیمتی ہو۔ جسے مزید قیمتی بنانے کو اب کوئی شے رہ نہ گئی ہو۔
  19. مریم افتخار

    بارہویں سالگرہ میں نے کِس سے کیا سیکھا؟

    عباد اللہ اور محمد ریحان قریشی : روزمرہ زندگی میں جب مجھ سے کوئی کہتا ہے کہ چھوٹی سی عمر میں کتنی قابلیت یا بصیرت کی حامل ہو۔ تو میرا جی چاہتا ہے کہ اُن سے کہوں کہ بھئی ابھی آپ نے ہمارے بھائی عباد اللہ اور محمد ریحان قریشی کو نہیں دیکھا۔ عمر میں ہم سے بھی چھوٹے ہیں اور قابلیت میں ہمارے پردادا کے...
Top