عارف صاحب بدستور سیاسی ویڈیوز غلط زمرے میں پوسٹ کر رہے ہیں، ان سے استدعا ہے کہ سیاست کو سیاست تک رکھیں چاہے وہ ویڈیوز ہوں یا کچھ اور، بصورت دیگر صاحب سمجھ دار ہیں :)
فرض و سُنّت بتماشائے تو از یادم رفت
پردہ بر رُوئے فگن یا ز من ایماں مَطَلب
نظیری نیشاپوری
تیرے دیدار کی وجہ سے میں فرض و سنت سب بھول گیا، یا تو اپنے چہرے پر پردہ ڈال دے یا پھر مجھ سے ایمان طلب نہ کر۔
صحبتِ میخوارگان از خاطرِ ما محو کرد
آں کدورت ہا کہ از زہدِ ریائی یافتیم
عبید زاکانی
مے خوروں کی صحبت نے ہمارے دل سے محو کر دیں وہ ساری کدروتیں کہ جو ہمیں ریاکاری کی پارسائی سے ملی تھیں۔