نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ما حالِ دلِ خویش نہفتیم و نگفتیم شب تا سحر از درد نخفتیم و نگفتیم چندر بھان برہمن ہم اپنے دل کا حال پوشیدہ رکھے ہوئے ہیں، کسی سے کہتے نہیں۔ شام سے لے کر صبح تک ساری رات اسی درد میں تڑپتے ہیں، نہ سوتے ہیں نہ کسی سے کہتے ہیں۔
  2. محمد وارث

    خواتین کی ڈرائیونگ

    ہماری زوجہ محترمہ فرماتی ہیں کہ اگر سڑک پر یہ موڑ نہ ہوں تو میں ایسی شاندار گاڑی چلاؤں کہ تم بھی عش عش کر اٹھو :) خواتین ڈرائیورز کو پہچاننے کی میری اپنی ایک نشانی ہے، اگر آپ کے آگے کوئی گاڑی سڑک کے عین درمیان میں چل رہی ہے اور دونوں طرف سے گزرنے کا راستہ نہیں تو جان جاتا ہوں کہ کوئی محترمہ چلا...
  3. محمد وارث

    تازہ ترین

    کیا کہنے اعجاز صاحب، بہت خوب غزل ہے۔
  4. محمد وارث

    ایک مصرع جو دِل کو چُھو جائے

    ع - میں نصیب ہوں کسی اور کا مجھے مانگتا کوئی اور ہے سلیم کوثر
  5. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ضرور حسان، لیکن علم نہیں کہ کتاب اب کس کونے میں پڑی ہوئی ہے، ڈھونڈنے کی کوشش کرتا ہوں :)
  6. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    کسے کہ محرمِ بادِ صباست، می داند کہ باوجودِ خزاں بوئے یاسمَن باقیست عرفی شیرازی جو کوئی بھی بادِ صبا کا محرم ہے (اُس کو جاننے والا ہے اور اُسکی پہچان رکھتا ہے) وہ بخوبی جانتا ہے کہ لاکھ خزاں سہی لیکن اُس میں یاسمین (کے پھولوں کی) خوشبو باقی ہے۔
  7. محمد وارث

    ایک مصرع جو دِل کو چُھو جائے

    ع - شعلۂ عشق سیہ پوش ہوا میرے بعد غالب
  8. محمد وارث

    ایک مصرع جو دِل کو چُھو جائے

    ع - دل پھر طوافِ کوئے ملامت کو جائے ہے غالب
  9. محمد وارث

    ایک مصرع جو دِل کو چُھو جائے

    ع - مر کے بھی چین نہ پایا تو کدھر جائیں گے استاد ذوق
  10. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    عشق در اول و آخر ہمہ وجد است و سماع ایں شراب است کہ ہم پختہ و ہم خام خوش است طالب آملی عشق اول اول بھی اور آخر میں بھی بس وجد ہی وجد ہے سماع ہی سماع ہے، یعنی عشق ایک ایسی شراب ہے کہ جو پختہ بھی اور کچی بھی، جیسی بھی ہو اچھی ہے۔
  11. محمد وارث

    ایک مصرع جو دِل کو چُھو جائے

    ع - اِس رنگ کو کیا جانے، پوچھو جو کبھی پی ہے ;) اکبر الہٰ آبادی
  12. محمد وارث

    ایک مصرع جو دِل کو چُھو جائے

    ع - خاک ایسی زندگی پہ کہ پتھر نہیں ہوں میں غالب
  13. محمد وارث

    ایک مصرع جو دِل کو چُھو جائے

    ع - جس دل پہ ناز تھا مجھے وہ دل نہیں رہا غالب
  14. محمد وارث

    ایک مصرع جو دِل کو چُھو جائے

    ع - وہ کبھی مل جائیں تو کیا کیجیے (اختر شیرانی)
  15. محمد وارث

    ایک مصرع جو دِل کو چُھو جائے

    ع - کہتے ہیں جس کو عشق خلل ہے دماغ کا غالب
  16. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    شُکرِ چشمِ تو کند محتسبِ شہر کزاں ہر کجا مے کدۂ ہست خراب افتادہ است ابوطالب کلیم کاشانی شہر کا محتسب تیری آنکھوں کا شکر ادا کرتا پھرتا ہے کیونکہ انکی وجہ سے جہاں کہیں بھی میخانہ تھا خراب اور ویران ہو چکا ہے۔
  17. محمد وارث

    ایک مصرع جو دِل کو چُھو جائے

    ع - مگر ایک شاخِ نہالِ غم جسے دل کہیں سو ہری رہی (سراج اورنگ آبادی)
  18. محمد وارث

    ’انقلابیوں‘ کو گھر جانے کی اجازت نہیں

    اگر آپ کسی خبر کا ربط دے رہیں تو پھر ضروری ہے کہ آپ عنوان بھی اصل دیں اور اپنا صادر کردہ فیصلہ یا اپنا اخذ کردہ نتیجہ یا اپنی قائم کردہ رائےاور وہ بھی دل آزار قسم کی ، عنوان میں دینے کی بجائے تبصر ے میں دیں۔میں نے عنوان اصل کے مطابق مدون کر دیا ہے۔
Top