سولہ سال کیس کو لٹکانے اور چھ سال نظرثانی کی اپیل کو لٹکانے کے بعد بابا رحمتا نے اٹارنی جنرل سے پوچھا کہ حکومت اصغر خان کیس کے فیصلے پہ بروقت عملدرآمد میں کیوں ناکام رہی۔ وفاقی کابینہ ایک ہفتے میں اس پہ عمل کر کے رپورٹ پیش کرے۔
اس بات کو کین فولیٹ صاحب اپنے ایک ناول میں اس طرح بیان کرتے ہیں کہ
اگر آپ بینک کے تین چار لاکھ روپے کے مقروض ہیں تو آپ کی قسمت بینک کے ہاتھ میں ہے۔ لیکن اگر آپ بینک کے تین چار ارب روپے کے مقروض ہیں تو بینک کی قسمت آپ کے ہاتھ میں ہے۔
ہمارا موبائل نمبر کسی چکر میں پراپرٹی ڈیلر کے ہاتھ چڑھ گیا تھا چند سال قبل۔ اب نت نئے نمبروں سے روزانہ کے حساب کے پلاٹ، دکان، بنگلے، فائلیں خریدنے یا بیچنے کے میسجز آتے ہیں۔ بلاک کر کر کے بھی تنگ آ چکا ہوں۔
سوچ رہا ہوں کہ سب سے تھوڑا تھوڑا قرض مانگ لوں۔
جی ایس ایم کے نظام میں یہ سہولت میسر ہے کہ سیل بیسڈ ایس ایم ایس ارسال کئے جا سکیں۔ رش والی جگہوں پہ عموماً بہت چھوٹے سیل ہوتے ہیں جن کو مائیکرو سیلز کہا جاتا ہے۔ جو بھی صارف اس سیل کا یوزر بنتا ہے تو اس کو میسج جا سکتا ہے۔