سلام باؤ جی۔۔۔ عورت کی منمناتی ہوئی سی آواز میرے کانوں میں گونجی، میں نے کن اکھیوں کی بھی کن اکھیوں سے اس کی طرف دیکھا اور آہستہ سے سلام کا جواب دے کر آگے بڑھتا چلا گیا۔
میں اس کے پاس سے روزانہ یوں ہی گزرتا ہوں جیسے کوئی ایکسپریس ٹرین جو چھوٹے چھوٹے سٹیشنوں کو خاطر میں ہی نہیں لاتی اور فراٹے...