اکثر ہم احباب خود سے کچھ نہ کچھ ککنگ کرتے رہتے تھے، جب بھی کوئی ایسا موقع آتا تو لال زادہ کی ایک ہی فرمائش ہونی، صابا میٹھے میں حلوہ ہو تو مزا آ جائے۔ لال زادہ حلوہ بہت شوق سے کھاتا تھا، بلکہ کھاتا کیا تھا، سب بچا کچھا چٹ کرجاتا تھا۔ عموماً سیلف ککنگ والے پروگراموں میں ہر دوسرے یا تیسرے...