میں نے اس سے پہلے کبھی ایسے ناموں والے پیام کنندگان کو بلاک نہیں کیا تھا۔ آج یہاں ذکر پڑھ کر تجرباتی طور پر ایک آدھ نمبر بلاک کیا ہے۔ اب دیکھتے ہیں کہ کیا نتیجہ سامنے آتا ہے۔ میں Textra نامی ایپ استعمال کرتا ہوں ایس ایم ایس کے لئے۔
ویسے شاید حمیرا عدنان صاحبہ اس بابت مزید بہتر رہنمائی کر سکیں۔
جی۔ تقریباً ایسا ہی ہے۔ بس فرق فقط اتنا کہ بعض کیسز میں پرفارمنس کی وجہ سے ایسا ہوا جیسے شین وارن، مرلی دھرن وغیرہ۔ بعض کیسز میں واقعی زیادتی ہوئی، جیسے گلکرسٹ کی بجائے ہیلی کو کھلایا جاتا رہا۔
لیکن فواد اور حارث وغیرہ کے کیس میں کپتان نے من مانی سے ان کو باہر کروایا۔ یاد کریں 2015 کے ورلڈکپ سے...
اپنی جگہ پکی کرنے کا چکر تھا۔ یا یوں کہہ لیں کہ اپنے بارے میں عدم تحفظ کا احساس۔
مصباح الحق کی اپنی بیٹنگ پوزیشن پانچویں تھی تو اس نے پانچویں چھٹے نمبر پہ کسی کھلاڑی کو سیٹل نہیں ہونے دیا۔ اس کا سب سے زیادہ نقصان فواد عالم اور حارث سہیل نے اٹھایا۔
شیخ رشید تو ان کو پہلے بھی سید پرویز مشرف کہتے پائے گئے ہیں۔
ویسے تین چار سال قبل بھی جنرل صاحب واپس لوٹے تھے۔ سوشل میڈیا (کے جعلی اکاؤنٹس) کی فالوورشپ سے اندازہ تھا کہ عظیم استقبال ہو گا۔ فلائٹ کچھ لیٹ ہوئی تو جو سو پچاس بندے تھے، انہوں نے بھی کہا کہ ہمیں اتنے گھنٹوں کے لئے لائے تھے۔ مزید...