براہِ کرم اس تھریڈ میں کسی قسم کی کوئی مذہبی بحث شروع مت کریں، وگرنہ مراسلات بلا بتائے حذف کر دیے جائیں گے، جیسے کہ کچھ کر دیے گیے ہیں۔ جن احباب کو اس موضوع سے اختلاف ہے وہ اسلامی تعلیمات والے تھریڈ میں، جہاں پہلے سے یہ بحث ہو رہی ہے اُس میں حصہ لیں۔
درست فرمایا آپ نے، لیکن افسوس میں اُن میں سے نہیں ہوں۔ یادش بخیر، کبھی میں نے والد صاحب مرحوم سے فرمایش کی تھی کہ میں نے ایک طبلہ خریدنا ہے اور بجانا سیکھنا ہے۔ "کنجر" تو ایک معمولی سا اور قابلِ تحریر لفظ ہے جو اس کے جواب میں انہوں نے فرمایا تھا، دیگر سب کچھ نا گفتنی ہے :) ویسے میں چالیس سے اوپر...
مستِ عرفاں را شرابِ دیگرے درکار نیست
جز طوافِ خویش دورِ ساغرے درکار نیست
ابوالمعانی میرزا عبدالقادر بیدل
جو (اپنی ذات کے) عرفان سے مست ہے اُسے اور کسی بھی قسم کی شراب درکار نہیں ہے اور اپنے طواف (کی گردش) کے سوا کسی ساغر کی گردش درکار نہیں ہے۔
شکریہ قبلہ ظہیر صاحب۔
میرے خیال میں یہ ایک مقطع بحر ہے یعنی دو برابر ٹکڑوں میں تقسیم ہوتی ہے اور ہر مقطع بحر میں اس طرح کی رعایت موجود ہے۔ واللہ اعلم بالصواب