نتائج تلاش

  1. مریم افتخار

    انٹرویو محترمہ مریم افتخار صاحبہ کے ساتھ ایک مصاحبہ!

    میری نظر سے جو مطالب گزرے ہیں ان کے مطابق نیک لڑکی/پارسا/کنواری اس کے معانی ہیں اور میں نے یہاں محض اول الزکر کا ذکر کرنا مناسب گردانا اور عام طور پر اس نام کی گہرائی میں جانے کا رواج اس لیے نہیں کیونکہ حضرت مریم علیہ السلام ایک ایسا معتبر حوالہ ہیں کہ ان کا نقش پا بنانے کے لیے ہی والدین یہ نام...
  2. مریم افتخار

    انٹرویو محترمہ مریم افتخار صاحبہ کے ساتھ ایک مصاحبہ!

    آپ کی بات درست ہے مگر میرا میتھس بہت اچھا تھا، یہ واحد سبجیکٹ ہے جس میں نہ تو ایک نمبر ہی کٹتا تھا اور نہ ہی میرے لیے محض ایک سبجیکٹ ہی تھا. مگر بائیو رکھنے پر کمپرومائز کرنا پڑا کیونکہ والدین کے نزدیک لڑکیوں کے لیے بائیو میتھس کی نسبت بہتر فیلڈ تھی. وہاں میں نے ان کو کنونس کرنے لیےکہا تھا کہ...
  3. مریم افتخار

    انٹرویو محترمہ مریم افتخار صاحبہ کے ساتھ ایک مصاحبہ!

    زندگی کے ایک بڑے حصے میں مَیں انتہائی قنوطیت یا اپنے اعمال پر انتہائی ندامت کے وقت نام بدلنے کا سوچتی رہتی تھی کہ یہ نام میں نے تو نہیں رکھا اور میری نظر میں مَیں یہ ہوں بھی نہیں تو ایک ایسی کتاب کا عنوان جھوٹا کیوں ہو. مگر پھر وہ بات سمجھ آئی جو مندرجہ بالا مراسلے میں لکھی ہے اور اب اپنے نام پر...
  4. مریم افتخار

    انٹرویو محترمہ مریم افتخار صاحبہ کے ساتھ ایک مصاحبہ!

    جی میرا تو گمان ہے کہ نام شخصیت پر کسی نا کسی طرح اثرانداز ہوتا ہے. مریم کا مطلب ہے نیک لڑکی اور افتخار کا مطلب ہے قابلِ فخر. میرا اپنی ذات کے متعلق مشاہدہ یہ ہےکہ میں ان دونوں میں سے کوئی ایک بھی نہیں ہوں مگر پھر بھی قدرت نے نام کی لاج رہنے دینے کا ہمیشہ کوئی نا کوئی راستہ نکالے رکھا. یعنی...
  5. مریم افتخار

    انٹرویو محترمہ مریم افتخار صاحبہ کے ساتھ ایک مصاحبہ!

    اب میرا مضمون بائیوٹیکنالوجی ہے. بائیولوجیکل سائنسز کی سب برانچز میں سے مجھے یہ پسند ہے. باٹنی پڑھ کر مجھے پودوں سے بہت محبت پیدا ہوئی اور قائم ہے مگر باٹنی سے محبت نہ ہوئی. بہت سی وجوہات کے علاوہ شاید یہ بھی ایک وجہ تھی کیونکہ اس میں سائینٹفک کام کرنے کا مارجن میرے خیال میں خاصا کم ہے. اسی لیے...
  6. مریم افتخار

    انٹرویو محترمہ مریم افتخار صاحبہ کے ساتھ ایک مصاحبہ!

    میں ایف ایس سی ریپیٹ کرنا چاہتی تھی اور اس کی وجہ میڈیکل گول نہیں تھا بلکہ میں اپنے ایف ایس سی کے نمبروں سے ایک فی صد بھی مطمئن نہیں تھی اور آئندہ ہمیشہ کے لیے وہی رہنے والے تھے. مگر ابو چاہتے تھے کہ میں وقت ضائع نہ کروں. میں نے ریپیٹ کرنا شروع کر دیا یونیورسٹیوں کے داخلے بند ہوگئے مگر انہوں نے...
  7. مریم افتخار

    انٹرویو محترمہ مریم افتخار صاحبہ کے ساتھ ایک مصاحبہ!

    میں نے ابھی تک کی نہیں اس لیے اسے بہتر انداز میں کلاسیفائی کرنے سے قاصر ہوں. :)
  8. مریم افتخار

    انٹرویو محترمہ مریم افتخار صاحبہ کے ساتھ ایک مصاحبہ!

    ان شاء اللہ پوسٹ پی ایچ ڈی کا ارادہ ہے. والدہ کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کے لیے اتنی تعلیم بہت ہے جتنی تمہارے پاس ہے ایم فل میں بھی تمہارے شوق کی وجہ سے داخلہ لینے دیا ہے بس. لیکن اللہ بہترین کارساز ہے. ان شاء اللہ ابو زندہ باد! :)
  9. مریم افتخار

    انٹرویو محترمہ مریم افتخار صاحبہ کے ساتھ ایک مصاحبہ!

    بی ایس آنرز کیا ہے. ایم فل کے دوسرے سمسٹر میں ہوں. :)
  10. مریم افتخار

    انٹرویو محترمہ مریم افتخار صاحبہ کے ساتھ ایک مصاحبہ!

    میرے چار بھائی ہیں اور بہن نہیں ہے. میں سب سے بڑی ہوں. :)
  11. مریم افتخار

    انٹرویو محترمہ مریم افتخار صاحبہ کے ساتھ ایک مصاحبہ!

    والدہ کے زیادہ قریب ہوں لیکن جب کوئی بات منوانی ہو تو والد کےزیادہ قریب بھی ہو جاتی ہوں کیونکہ مجھے جو بھی کرنا ہو وہ مجھے سپورٹ کرتے ہیں جبکہ امی تقریبا ہر بات پر کہتی ہیں 'لڑکیاں ایسے نہیں کرتیں.' :)
  12. مریم افتخار

    انٹرویو محترمہ مریم افتخار صاحبہ کے ساتھ ایک مصاحبہ!

    جن کی زمینیں ہوتی ہیں اور وہ اس پر کاشت کرتے/کرواتے ہیں. :)
  13. مریم افتخار

    انٹرویو محترمہ مریم افتخار صاحبہ کے ساتھ ایک مصاحبہ!

    مریم افتخار. اس کا انتخاب والد محترم نے کیا اور اس کی وجوہات کے متعلق دو روایات بیان کی جاتی ہیں. ایک یہ کہ میری پیدائش سے قبل امی روزانہ سورۂ مریم اور سورۂ یوسف کی تلاوت کیا کرتی تھیں اور دوسری یہ کہ اگرچہ مریم ایک کامن نیم ہے مگر ہمارے پورے گاؤں میں اس وقت کسی خاتون یا بچی کا نام مریم نہ تھا...
  14. مریم افتخار

    انٹرویو محترمہ مریم افتخار صاحبہ کے ساتھ ایک مصاحبہ!

    (اسٹیج پر مریم افتخار صاحبہ کی مسکراہٹ ہر گزرتے لمحے مزید سے مزید گہری ہوتی ہوئی اور اس کی وجہ وہ اپنی شان میں کچھ سنتے ہوئے رسمی مسکراہٹ کا اظہار نہیں جو کہ اکثر انٹرویو پروگرامز میں نظر آتا ہے بلکہ اس کی وجہ اسکرپٹ رائٹر (اوہ! کاتبِ مصاحبہ) کی جانب سے وہ تمام فقرات عدنان بھائی سے کہلوانا ہے جن...
  15. مریم افتخار

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    سو میں نے صحیح مراسلہ ہی تو کیا تھا نا! مگر یہ الگ بات ہے کہ مجھے الٹی الف بے پے نہیں آتی اور اس لڑی میں مراسلہ کرنے سے پہلے الف بے پے پڑھنی پڑ جاتی ہے پہلے.
  16. مریم افتخار

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    ص ض سے پہلے آتا ہے شکر ہے ہمیں یہ بغیر الف بے پڑھے پتا چل گیا آج!
Top