نتائج تلاش

  1. مریم افتخار

    تیرہویں سالگرہ جشن اردو محفل کے موقع پر منتخب ٹاپ ٹین محفلین

    میرا پی ایچ ڈی ڈیفینس (انٹرویو) ختم ہو لے تو اس لڑی میں تفصیلی تبصرہ کرتی ہوں، تب تک یہ لڑی زیر نگرانی ہے. عدنان بھیا کے لیے بے حد دعائیں! :)
  2. مریم افتخار

    انٹرویو محترمہ مریم افتخار صاحبہ کے ساتھ ایک مصاحبہ!

    اگرچہ یہ اردو محفل پر ہماری 'مراسلہ بڑھاؤ' پالیسی کے خلاف ہے مگر مجھے یہاں دو سوالات کا اکٹھا اقتباس لینا ہی پڑ رہا ہے اور وجہ اس کی یہ ہے کہ مجھے زیادہ علم نہیں کہ کس کس صنف کو قدیم اور جدید میں کلاسیفائی کیا گیا ہے. افتخار شفیع صاحب کی ہی کتاب 'اصنافِ سخن' چند سال قبل پڑھی تھی. اگر غزل قدیم...
  3. مریم افتخار

    انٹرویو محترمہ مریم افتخار صاحبہ کے ساتھ ایک مصاحبہ!

    اپنی خوبصورتی اور جامعیت میں نظم پسند ہے مگر زیادہ تر نثر ہی پڑھتی ہوں. وجہ اس کی یہ ہے کہ میرے نزدیک کتابوں میں اشعار کوئی کوئی ہی کام کے ہوتے ہیں. پھر کتاب پڑھنے بیٹھنا ہو تو نثر ہی پڑھ لے بندہ سکون سے. غصہ تو نہ چڑھے کہ شاعر نے اتنا ٹائم ضائع کیا اور پھر بھی یہ نکالا. :)
  4. مریم افتخار

    انٹرویو محترمہ مریم افتخار صاحبہ کے ساتھ ایک مصاحبہ!

    تحریر کی خوبصورتی کے لیے مجھے متفرق قطعات پسند ہوتے ہیں. لیکن ایک تخلیق جس کو میں مکمل اور پسندیدہ کہہ سکوں میرے نزدیک وہی ہوتی ہے جس کا رول جتنا بڑا ہو. :)
  5. مریم افتخار

    انٹرویو محترمہ مریم افتخار صاحبہ کے ساتھ ایک مصاحبہ!

    نانا ابو اشعار کہتے تھے. اس قدر خوبصورت اشعار (پنجابی میں) کہ میری عقل دنگ رہ جاتی تھی. مگر شاید ان کے گرینڈ چلڈرن میں سے میں نے ہی ان سے سنے اور کسی کو شاید دلچسپی نہ تھی اور وہ بہت خاموش طبع آدمی تھے. جب بھی بولتے اچھا بولتے اور اس وقت بولتے جب اس کی ضرورت ہوتی. میں نے تقریبا ہر معاملے میں ان...
  6. مریم افتخار

    انٹرویو محترمہ مریم افتخار صاحبہ کے ساتھ ایک مصاحبہ!

    ہمارے سکول کے پرنسپل صاحب رانا ظہور علی خان صاحب (اللہ تعالی انہیں کروٹ کروٹ سکون نصیب فرمائیں) اردو ادب سے بے حد لگاؤ رکھتے تھے اس لیے اسکول میں ایسی سرگرمیاں کرواتے رہتے تھے جن سے بچوں میں شروع سے ہی اردو ادب کی طرف رجحان بڑھے. ہم سے مڈل حصے میں تقریبا ہر ہفتے تو ضرور ہی سیلف رائٹنگ کروائی...
  7. مریم افتخار

    انٹرویو محترمہ مریم افتخار صاحبہ کے ساتھ ایک مصاحبہ!

    میں اتنے سال سے زندہ ہوں یہ محض کہنے کی بات نہیں بلکہ میرے لیے صحیح معانوں میں یہ سب سے بڑی کامیابی ہے. میں اکثر بیٹھے بیٹھے شدید حیران ہو جاتی ہوں اسی ایک بات پر. اکثر لوگوں کو اور سب سے زیادہ والدہ ماجدہ کو یہ کہتے سنا ہے کہ وقت کیسے گزرا پتا بھی نہیں چلا لیکن مجھے تو پتا چلا ہے! مجھے تو وقت...
  8. مریم افتخار

    انٹرویو محترمہ مریم افتخار صاحبہ کے ساتھ ایک مصاحبہ!

    بی ایس کے دوران میری روم میٹس اور کلاس فیلوز مجھے رنچھوڑ داس چانچڑ کہا کرتی تھیں. اس سے زیادہ کچھ اکثر پسند آنا یاد نہیں پڑتا. :)
  9. مریم افتخار

    انٹرویو محترمہ مریم افتخار صاحبہ کے ساتھ ایک مصاحبہ!

    اکثر تو یہی کہتا پایا گیا ہے 'کیا ہو تم؟ ہاں؟ کیا؟ کون ہو تم؟ ہاں کون؟' اس کی وجہ یہ ہے کہ میں غور سے آئینہ سال ششماہی ہی دیکھتی ہوں اور وہ اس وقت جب حالات مکمل طور پر قابو سے باہر ہوں اور مجھ پر قنوطیت طاری ہو جائے اور میں دیکھنا چاہتی ہوؤں اپنی اس حالت کے نافرمان ترین ذمہ دار کو. :)
  10. مریم افتخار

    انٹرویو محترمہ مریم افتخار صاحبہ کے ساتھ ایک مصاحبہ!

    سبھی ممالک دیکھنے کی خواہش رکھتی ہوں اور جب بھی موقع ملے یا خود مالی طور پر مستحکم ہو جاؤں تو ان شاء اللہ میکسمم ممالک دیکھوں گی تاہم پسندیدہ ملک سعودی عرب ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ شدت سے جی چاہتا ہے کعبہ جایا جائے اور پھر وہیں کے ہو کر رہ جایا جائے! (میں تصور میں محسوس کرتی ہوں کہ وہاں سکون کی...
  11. مریم افتخار

    انٹرویو محترمہ مریم افتخار صاحبہ کے ساتھ ایک مصاحبہ!

    کتب بینی فلم بینی ان لوگوں سے بات کرنا جو مجھے پسند ہیں سوچنا یہ سب پسندیدہ مشاغل رہے ہیں مگر پسندیدہ ترین مشغلہ پڑھانا رہا ہے. پڑھا کر بہت اچھا محسوس ہوتا ہے. کچھ عرصہ اس سے دور رہوں تو دل بوجھل سا ہوتا ہے یا منفی خیالات بہت حاوی ہونے لگتے ہیں اور اپنا آپ ناکارہ سا محسوس ہونے لگتا ہے. یہاں بھی...
  12. مریم افتخار

    انٹرویو محترمہ مریم افتخار صاحبہ کے ساتھ ایک مصاحبہ!

    'داستان' (پاکستانی) Faith the great doctor (کورین)
  13. مریم افتخار

    انٹرویو محترمہ مریم افتخار صاحبہ کے ساتھ ایک مصاحبہ!

    بہت مشکل سوال ہے. The Shawshank Redemption 3idiots and many many many more. :)
  14. مریم افتخار

    انٹرویو محترمہ مریم افتخار صاحبہ کے ساتھ ایک مصاحبہ!

    بہت سی ہیں مگر انوشکا شرما کا نام لینا پسند کروں گی. :)
Top