نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    امجد اسلام امجد ہم تو اسیرِ خواب تھے تعبیر جو بھی تھی

    بہت ہی خوبصورت غزل ہے - شکریہ سارہ خان
  2. فرخ منظور

    ن م راشد میرے بھی ہیں کچھ خواب - از ن م راشد

    میرے بھی ہیں کچھ خواب - از ن م راشد اے عشقِ ازل گیر و ابد تاب، میرے بھی ہیں کچھ خواب میرے بھی ہیں کچھ خواب! اس دور سے، اس دور کے سوکھے ہوئے دریاؤں سے، پھیلے ہوئے صحراؤں سے، اور شہروں کے ویرانوں سے ویرانہ گروں سے میں حزیں اور اداس! اے عشقِ ازل گیر و ابد تاب میرے بھی ہیں کچھ خواب! اے...
  3. فرخ منظور

    ن م راشد زندگی سے ڈرتے ہو؟

    شکریہ فاتح! آپ کی پسندیدہ نظم ضرور حاضر خدمت کروں گا-
  4. فرخ منظور

    فراز غزل سن کر پریشاں ہوگئے کیا

    بہت ہی خوب صورت غزل ہے- بہت شکریہ ظفری صاحب
  5. فرخ منظور

    فیض تم جو پل کو ٹھہر جاؤ تو ۔۔۔۔۔۔

    وارث صاحب آپ بجا فرماتے ہیں لیکن اس نظم کا میٹر مجھے ٹھیک نہیں لگتا اور دوسرا یہ کہ جو کلام نسخہ میں نہیں ہے وہ کلام شاعر اپنانے سے انکار کر چکا ہوتا ہے- اس لیے میرا نہیں خیال کہ اسے شائع کرنا چاھیے - اگر شائع کرنا چاھیے تو لوگوں کو بتا دینا چاھیے کہ یہ غیر مطبوعہ کلام ہے - خیر اس نظم کی تراکیب...
  6. فرخ منظور

    ن م راشد زندگی سے ڈرتے ہو؟

    زندگی سے ڈرتے ھو؟ - از ن م راشد زندگی سے ڈرتے ھو؟ - از ن م راشد ۔۔۔۔۔۔۔۔ زندگی سے ڈرتے ھو؟ زندگی تو تم بھی ھو، زندگی تو ھم بھی ھیں! آدمی سے ڈرتے ھو؟ آدمی تو تم بھی ھو، آدمی تو ھم بھی ھیں! آدمی زباں بھی ھے، آدمی بیاں بھی ھے، اس سے تم نہیں ڈرتے! حرف اور معنی کے رشتہ ہائے آھن سے،...
  7. فرخ منظور

    ن م راشد شہر میں صبح -- از ن م راشد

    شہر میں صبح -- از ن م راشد مجھے فجر آئی ہے شہر میں مگر آج شہر خموش ہے! کوئی شہر ہے، کسی ریگ زار سے جیسے اپنا وصال ہو! نہ صدائے سگ ہے نہ پائے دزد کی چاپ ہے نہ عصائے ہمّت پاسباں نہ اذان فجر سنائی دے ۔۔۔۔۔۔ اب وجد کی یاد، صلائے شہر، نوائے دل مرے ھم...
  8. فرخ منظور

    ن م راشد اندھا کباڑی -- از ن م راشد

    اندھا کباڑی -- از ن م راشد شہر کے گوشوں میں ھیں بکھرے ھوئے پا شکستہ سر بریدہ خواب جن سے شہر والے بے خبر! گھومتا ھوں شہر کے گوشوں میں روز و شب کہ ان کو جمع کر لوں دل کی بھٹی میں تپاؤں جس سے چھٹ جائے پرانا میل ان کے دست و پا پھر سے ابھر آئیں چمک اٹھیں لب و رخسار و گردن جیسے نو...
  9. فرخ منظور

    فیض تم جو پل کو ٹھہر جاؤ تو ۔۔۔۔۔۔

    میں تقریبا" 20 سال سے فیض کا مطالعہ کر رہا ہوں اور 70 فی صد سے زاید کلام مجھے ازبر ھے- "نسخہ ھائے وفا" فیض کی کلیات کا نام ہے اس میں یہ نظم کہیں نہیں ھے - اگر آپ انتخاب کا نام، پبلشرر کا نام اور انتخاب کردہ کا نام بتا سکیں تو نوازش ہوگی -
  10. فرخ منظور

    ن م راشد اسرافیل کی موت - از ن م راشد

    بہت شکریہ پسندیدگی کا- اگر راشد کی کسی مزید نظم کی فرمائش ہو تو ضرور بتایئے-
  11. فرخ منظور

    ایپلیکیشن کا لیے لفظ

    اردو ترکی کا لفظی ھے جسکا لغوی مطلب لشکر ھے اور اردو زبان کا ارتقا بھی لشکر سے ہی ہوا تھا اور اردو بہت سی زبانوں سے مل کر بنی ہے - جیسے فارسی، عربی، ترکی، سنسکرت، اور انگریزی بھی اس لئے اس میں وسعت کی بہت گنجایش ہے- لہزٰا میرا خیال ہے کہ جن الفاظ کے اچھے مترادفات اردو میں موجود نہیں انہیں جیسا...
  12. فرخ منظور

    لتا دکھائی دیے یوں

    دکھائی دیے بہت شکریہ یہ غزل پوسٹ کرنے کا - یہ گانا اصل میں میر تقی میر کی غزل ھے - جسے خیّام نے اتنے اچھے طریقے سے کمپوز کیا کہ کسی کو گمان بھی نہیں ہوتا کہ یہ میر کی غزل ھے - اس غزل کا پہلا شعر ہے - فقیرانہ آئے صدا کر چلے میاں خوش رہو ہم دعا کر چلے
  13. فرخ منظور

    تعارف ھوئی تاخیر تو کچھ باعث تاخیر بھی تھا

    شکریہ بہت شکریہ آپ سب خواتین و حضرات کا - میرا خیال ہے مجھے یہاں‌بےگانگی کا احساس کبھی نہیں ہو گا -
  14. فرخ منظور

    ‘کلیاں اور شگوفے‘

    واہ سارہ اقتباس تو بہت خوب ھے لیکن افسوس یہ ہے کہ اورنگزیب کی کج فہمی بھی واضح ھو گئ- اورنگزیب ایسا مولوی تھا جو علم دوست اور دانش ور بالکل نہ تھا اپنے باقی جد امجد سے ھٹ کر تھا- اس کی اسی کج فہمی کو وجہ سے ھی انڈیا ایسٹ انڈیا کمپنی کے ھاتھ لگا اور مسلمانوں کے ھاتھ سے گیا- وہ یک رخا سوچتا تھا -
  15. فرخ منظور

    فیض تم جو پل کو ٹھہر جاؤ تو ۔۔۔۔۔۔

    حجاب یہ نظم اچھی ہے لیکن یہ فیض احمد فیض کی تو ہرگز نہیں ہے- شائد کسی اور فیض کی ہو -
  16. فرخ منظور

    شعر جو ضرب المثل بنے

    زندگی جبر مسلسل کی طرح کاٹی ہے جانےکس جرم کی پائی ہے سزا یاد نہیں ساغر کے اس شعر کے بعد مجھے فیض کا یہ شعر ہمیشہ یاد آتا ھے- زندگی کیا کسی مفلس کی قبا ہے جس میں ہر گھڑی درد کے پیوند لگے جاتے ہیں
  17. فرخ منظور

    شعر جو ضرب المثل بنے

    جو لوگ کچھ نہیں کرتے کمال کرتے ھیں بٹھا کے یار کو پہلو میں رات بھر امیر جو لوگ کچھ نہیں کرتے کمال کرتے ہیں امیر مینائی
  18. فرخ منظور

    شعر جو ضرب المثل بنے

    اب اداس پھرتے ھو سردیوں کی شاموں میں اس طرح تو ہوتا ھے اس طرح کے کاموں میں یہ شعر شعیب بن عزیز کا ھے
  19. فرخ منظور

    ن م راشد اسرافیل کی موت - از ن م راشد

    ن م راشد نے یہ نظم ایوب کے مارشل لا کے دور میں تحریر و تقریر کی آزادی پر پابندی لگنے کے بعد کے تناظر میں لکھی تھی - اسرافیل کی موت - از ن م راشد مرگ اسرافیل پر آنسو بہاؤ وہ خداؤں کا مقرّب، وہ خداوند کلام صوت انسانی کی روح جاوداں آسمانوں کی ندائے بے کراں آج ساکت مثل حرف ناتمام مرگ اسرافیل پر...
  20. فرخ منظور

    تعارف ھوئی تاخیر تو کچھ باعث تاخیر بھی تھا

    یہ فورم اتنی دیر بعد جوائن کرنے کا افسوس رھے گا خیر میرا نام فرّخ ھے- ایک اچھے دوست کی وجہ سے اس فورم تک میری رسائی ممکن ھوئی- دیر آید درست آید کے مصداق شاید یہ دیر اچھی ھی ثابت ھو- میرا تعلق دانشوروں اور کالجوں کےشہر لاھور سے ھے - امید کرتا ھوں کہ آپ کا اور میرا اچھا ساتھ رھے گا اور ھم سب ایک...
Top