گھر میں داخل ہوئے تو برتنوں کی آواز سے اندازہ لگالیا امّاں کچن میں ہیں۔ اماں کی نظروں سے بچ نکلنے کے لیے دبے پاؤں آگے بڑھنے کی کوشش کی مگر اماں کی چھٹی حس نے بھانپ لیا۔
’’کہاں سے مٹر گشت کرکے آرہے ہو؟‘‘ حسب توقع پاز پرس شروع ہونے جارہی تھی۔
ہمیں معلوم تھا اس وقت صحیح بات بتانا ہمیں قرطاس ارض...