ایسا آج سے پہلے کبھی نہیں ہوا تھا کہ ہم ریل کے سفر میں اتنا سوئے ہوں۔ ہمیشہ سوتے جاگتے سفر ہوتا تھا۔ یہ پہلا موقع تھا کہ شروع رات سے بے سدھ ہو کر سوئے تو صبح سویرے آنکھ کھلی۔ دو دن کے مسلسل سفر اور بے آرامی سے بدن تھکن سے چور ہوگیا تھا۔ ہم نے سوچا کہ ریل کے اذیت ناک دو دن سے جہاز کے دو...