ظہر کی اذانیں ہورہی تھیں کہ آنٹی نے جگادیا۔
’’نہا دھو کر تیار ہوجاؤ۔ کھانا بھی تیار ہے۔ سب انتظار کررہے ہیں۔‘‘
ہم آنکھیں ملتے ہوئے اٹھے۔ اتنے میں سارے کزنز دوبارہ ہمارے اردگرد جمع ہوگئے۔ ہم نے واحد سوٹ کیس میں سے ضروری سامان نکالا۔ کزنز ہمیں اپنے جلو میں واش روم تک لے گئے جس کے دروازے پر پردہ...