ریل کی پہلی سیٹی کی آواز نے لوگوں کو ہوشیار کردیا کہ جگر تھام کے بیٹھو، اب میں چلنے والی ہوں۔ دوسری اور تیسری سیٹیی بجا کے اتمام حجت بھی پوری کردی تاکہ کوئی کہہ نہ سکے کہ ہمیں چھوڑ کر ایسی چلیں کہ خبر بھی نہ دی۔
ٹرین میں بآسانی اپنی نشست ڈھونڈ لی تھی۔ بھانت بھانت کے لوگ ہمارے اردگرد...