آج صبح ناشتے کے بعد گیارہ بجے مسجد قوت الاسلام کے صحن میں جمع تھے۔ سامنے قطب مینار آسمانوں سے سرگوشیاں کررہا تھا، ان کو عظمتِ رفتہ کی داستانیں سنا رہا تھا۔ حکومت کی عدم توجہی کے باعث مسجد کھنڈر بن گئی، نہ چھت باقی نہ دیواریں، کہیں کہیں دیواروں کی باقیات سے پتا چل رہا تھا کہ عمارت عظیم تھی۔...