سہارن پور سے واپس آچکے تھے۔ اس دن کوئی مصروفیت نہیں تھی۔ تبھی معین نے کہا کہ مظفر نگر کا چکر لگاتے ہیں، سیر بھی ہوجائے گی اور وہاں آپ اپنے وزیر اعظم لیاقت علی خان کا گھر بھی دیکھ لیں گے۔ اسی وقت معین کے ساتھ ہولیے۔ دیوبند سے مظفر نگر بس کے ذریعے آدھے گھنٹے کا راستہ ہے۔ سرسبز کھیتوں کھلیانوں...