صبح ناشتہ صحن میں بچھی چار پائیوں پر بیٹھ کر اوپن ائیر کے مزے کے ساتھ کیا۔ ناشتے کے بعد بھی وہیں بیٹھے رہے۔ تھوڑی دیر کے بعد ایک عورت اندر داخل ہوئی۔ اتنا لمبا گھونگھٹ نکال رکھا تھا کہ چہرہ نظر نہیں آتا تھا۔ ایک ہاتھ میں بڑی سی ٹوکری جسے پکڑ کر پہلو سے ٹکا رکھا تھا، دوسرے ہاتھ میں جھاڑو۔ یہ...