53
بہت تھا۔ مزید براں اس نے یہ قیاس کیا کہ جین نے جو میرے خطوں کا جواب نہیں دیا اس کی وجہ یہ ہو گی کہ اس نے جواب دینے کی قدرت نہ تھی۔ اپنے بھائی سے اس نے ایک دفعہ یہ کہا تھا کہ جین کا اب تک یا تو انتقال ہو چکا ہے اوریاں گمان غالب ہے کہ مسٹر کوہن سے اس کی شادی ہو گئی ہے۔ باایں ہمہ اس کو جین سے اس...