نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    آیا نہ ہوگا اس طرح رنگ و شباب ریت پر۔۔۔

    ترسے ہی صحیح ہے۔ ترے سے وزن بھی خراب ہوتا ہے اور معانی بھی اور دوسرے مصرعے سے مطابقت بھی خراب ہوتی ہے۔ یہاں میں نے درست کر دیا ہے۔
  2. محمد وارث

    تقطیع میں 'ی' اور 'ے' کا اسقاط

    جی درد کی دال ساکن اگلے لفظ سے مل کر کچھ بنتی ہو یا نہ بنتی ہو، عروضی اس کو اپنے مطلب کے مطابق ڈھال لیتے ہیں۔ یہ عروض کا مسئلہ ہے اور بڑا مسئلہ ہے، اس کو فقط اس طرح حل نہیں کیا جا سکتا تھا، سو اس کا حل یہ نکالا گیا کہ ساکن اور متحرک کی تعریف ہی بدل دی۔ عروضیوں کے نزدیک (بحوالہ بحر الفصاحت) ساکن...
  3. محمد وارث

    تقطیع میں 'ی' اور 'ے' کا اسقاط

    میں ایک چھوٹی سی گزارش کر دوں کہ عربی عروض کو جب فارسی اور پھر اردو میں لیا گیا اور جو متحرک اور ساکن پر مبنی ہے تو اس سے اردو میں "گھمبیر" مسائل پیدا ہو گئے اور متحرک ساکن کا نظام اردو عروض میں ایک گورکھ دھندہ ہے جس کو ترک کیا جانا چاہیے۔ ایک مثال دیکھیے، بحر ہے فاعلاتن مفاعلن فعلن اس میں...
  4. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بدن مصر و ہوا فرعون و ہاماں نفس و من مُوسیٰ خیال و وہم ہا سِحر و دلیلِ من عصائے من محمد علی شکیب شیرازی بدن جیسے مصر کا مُلک، حرص و ہوا و خواہشات جیسے اِس مُلک پر حکمران فرعون، نفس جیسے فرعون کا وزیر ہامان، اور میں خود جیسے مُوسیٰ، وہم او فاسد خیالات جیسے جادو اور میری دلیلیں میرا عصا ہیں۔( جن...
  5. محمد وارث

    پرفیکٹ بیوی۔۔۔۔؟

    ناموں میں کیا رکھا ہے زیک، بیوی کو جس مرضی نام سے پکارو، وہی گھورتی ہوئی آنکھیں ہی دیکھنے کو ملیں گی :)
  6. محمد وارث

    پرفیکٹ بیوی۔۔۔۔؟

    اللہ ہی جانتا ہے زیک، مجھے تو نہیں لگتا کہ مجھے حوروں کی ہوا بھی لگنی دی جائے گی، باقی اللہ مالک ہے :)
  7. محمد وارث

    پرفیکٹ بیوی۔۔۔۔؟

    عجیب لاجک ہے صاحب، ہم تو اپنی بیوی کو نہیں سنبھالتے، وہ بیچاری ہمیں سنبھالتی ہے۔
  8. محمد وارث

    پرفیکٹ بیوی۔۔۔۔؟

    مجھے علم ہے زیدی صاحب قبلہ اسی لیے تو صرف چار اوصاف گنوائے ہیں، وگرنہ اتنے "آسان" قافیے کے ساتھ تو میں 72 قافیے بنا سکتا تھا :)
  9. محمد وارث

    پرفیکٹ بیوی۔۔۔۔؟

    اوصافِ حمیدہ، جمیلہ، شکیلہ، عدیلہ :)
  10. محمد وارث

    ایک آئی فون

    جی میں نے اسی ویب سائٹ سے اپنی بیوی کے پچھلے مرحوم فون کی چھان پھٹک کی تھی۔ اپنے فون میں کم ہی تبدیل کرتا ہوں، پچھلے چودہ پندرہ سالوں میں میرے پاس یہ تیسرا سیٹ ہے :)
  11. محمد وارث

    ایک آئی فون

    اپنے والا ایچ ٹی سی اس کو دے تو دوں لیکن پھر مجھے کوئی ڈھونڈنا پڑے گا اور یہ میرے لیے بہت مشکل کام ہے۔ دیکھیے بکرے کی ماں کب تک خیر مناتی ہے :)
  12. محمد وارث

    ایک آئی فون

    جی ہاں، ابھی میری آنکھوں پر پردہ پڑا ہے، چند دنوں تک صاف ظاہر ہو جائے گا کہ غلطی میری ہی تھی :)
  13. محمد وارث

    تعارف تکلفِ شناسائی

    خوش آمدید حافظ صاحب۔
  14. محمد وارث

    پرفیکٹ بیوی۔۔۔۔؟

    اگر ایک پرفیکٹ نہیں ملتی تو چار کو جمع کر کے پرفیکٹ بنانے کے بارے میں کیا خیال ہے؟
  15. محمد وارث

    ایک آئی فون

    جی ابھی نہیں، غلطی اس کی تھی خمیازہ میں کیوں بھگتوں؟
  16. محمد وارث

    بدیہی اور نظری ، چند مشکلات

    یہ ایپسٹیمالوجی Epistemology کے سوال ہیں اور بقول ول ڈیورنٹ فلسفے کی یہ شاخ ایک گورکھ دھندہ ہے۔ بقولِ مرزا، کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی :)
  17. محمد وارث

    ایک آئی فون

    لے دوں اگر وہ اپنے پیسے جمع کر لے :)
  18. محمد وارث

    ایک آئی فون

    یہ بھی ہوتی ہے ایک شے، بیوی ہی کا اصرار تھا کہ نوکیا لینا ہے، لیکن اب میرا ایچ ٹی سی دیکھ دیکھ کر اُس کی نیت اس پر خراب ہے :)
  19. محمد وارث

    ایک آئی فون

    جی، اور پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔
  20. محمد وارث

    کپتان خان کا "قوم" سے خطاب

    یہ تو وہ بات ہوئی کہ سارا میلہ غریب کی چادر چوری کرنے کے لیے ہی لگایا گیا تھا۔ چلیں سازش ہی سہی، لیکن ان لیکس کے مندرجات غلط ہیں یا صحیح ہیں؟ اگر صحیح ہیں تو کیا یہ سازش دنیا کے لوگوں کے لیے بہتر ہے یا نقصان دہ؟ اور کیا اس سے چوروں کے چہرے بے نقاب ہوتے ہیں یا نہیں؟ چاہے چوروں کے چہرے سازش ہی سے...
Top