نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    تبصرہ کتب 1984 از جارج آرویل

    1984 میں نے نہیں پڑھی، اینیمل فارم پڑھی ہے اور اس کو پڑھ کر سوچا تھا کہ اس سے بہتر کتاب کوئی کیا بھی لکھے گا، کئی بار پڑھ چکا ہوں، ہر بار نئے انداز سے دل چھو لیتی ہے :)
  2. محمد وارث

    اقتباسات تاریخ کیا ہے؟

    میں نے تو اس پر بھی اپنا لیکچر شروع کر لیا تھا، لیکن حسبِ معمول بچوں کی ماں آڑے آ گئی، اور میرا لیکچر دھرےکا دھرا ہی رہ گیا بلکہ ہسٹری کا سارا مضمون ہی میرے عمل دخل سے نکال دیا گیا:)
  3. محمد وارث

    اقتباسات تاریخ کیا ہے؟

    جی ہاں، برٹش:)
  4. محمد وارث

    اقتباسات تاریخ کیا ہے؟

    سرکاری اسکولوں کا مجھے بھی علم نہیں لیکن اب پاکستان میں بہت سے لوگ اپنے بچوں کو پرائیوٹ اسکولوں میں پڑھواتے ہیں اور ان اسکولوں میں تاریخ کا اچھا خاصا مضمون ہے۔ جس اسکول میں میرے بچے پڑھتے ہیں وہاں پانچویں تک سوشل اسٹڈیز پڑھائی جاتی ہے جس میں تاریخ کا بھی حصہ ہے۔ چھٹی جماعت سے باقاعدہ ہسٹری...
  5. محمد وارث

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    دفتر میں کمپیوٹر پر، جب بھی اور جتنا وقت ملے۔ مُلا باقر مجلسی کی "جلاء العیون"۔ اہلِ تشیع کے نزدیک یہ انکی مستند کتاب ہے جس میں "چودہ معصومین" کے حالات تفصیل سے بیان کیے گئے ہیں۔ اہلِ سنت کے نزدیک یہ ایک انتہائی متنازعہ کتاب ہے۔ میری دلچسپی اس میں یہ ہے کہ فارسی میں ہے چونکہ اسلامی تاریخ میں نے...
  6. محمد وارث

    مبارکباد مبارک باد دینے کے لئے وجہ ایسی ضروری نہیں

    چلیں یہ شعر تو "میر" ہی کا ہے، دیکھیے آپ کے تاسف پر پورا اترتا ہے کہ نہیں :) میں جو بولا، کہا کہ یہ آواز اُسی خانہ خراب کی سی ہے
  7. محمد وارث

    مبارکباد مبارک باد دینے کے لئے وجہ ایسی ضروری نہیں

    درست فرمایا آپ نے۔ یہ شعر میر کے نام سے بھی ملتا ہے۔
  8. محمد وارث

    مبارکباد مبارک باد دینے کے لئے وجہ ایسی ضروری نہیں

    لیجیے آپ کے تاسف کے لیے، میر کا شعر یوں پکارے ہیں مجھے کوچۂ جاناں والے اِدھر آ بے، ابے او چاک گریباں والے ;)
  9. محمد وارث

    پنجابی محاورے

    پتہ نئیں اے کسے نے لکھے نے کہ نئیں اَنھے دی ماں مسیتی انھے کُتے ہرناں دے شکاری کتے خصی کرنا ڈاہڈے دیاں سَت وِیاں سو
  10. محمد وارث

    تعارف السلام علیکم!

    خوش آمدید فائزہ صاحبہ!
  11. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بے مُژدۂ وصال نخیزد شہیدِ عشق صد بار اگر فرشتۂ رحمت ندا کند غیرتی شیرازی وصال کی خوشخبری سنے بغیر شہیدِ عشق نہیں اُٹھتا، چاہے رحمت کا فرشتہ سو سو بار بھی ندا کرتا رہے۔
  12. محمد وارث

    معلوماتِ عامہ کے سوالات

    درست ہے فہیم کہ ترجموں سے مزہ کرکرا ہو جاتا ہے لیکن اصل سے لطف اُٹھانے کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے ترجمے کے ساتھ پڑھیں اور خوب سمجھ کر پڑھیں تا کہ مطلب ذہن میں رہ جائے، اس کے بعد اصل بغیر ترجمے کے پڑھیں، لطف دوبالا ہو جائے گا :)
  13. محمد وارث

    خاکسار کی آواز میں ایک اور گانا.پسندیدگی کی امید کے ساتھ !!!

    پتا نہیں پہلے مراسلے میں آپ نے میری پوسٹ کا اقتباس لے کر کیا لکھا تھا اور پھر کیوں اسے حذف کر دیا، لیکن میں فقط یہ کہنا چاہتا تھا کہ املا کی غلطیاں ہو جانا کوئی بڑی نہیں لیکن ہر ایک غلطی کو ظاہر کرنا بری بات ہے۔ دیکھ لیجیے کہ آپ ساری دنیا کی املا کی غلطیاں لکالتے پھرتے ہیں سو اپنی املا کے متعلق...
  14. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    تو ہم در آینہ حیرانِ حُسن خویشتنی زمانہ ایست کہ ہر کس بخود گرفتار است آصفی شیرازی تُو بھی آئینے کے سامنے اپنے حُسن پر حیران ہے، ہاں وقت ہی کچھ ایسا ہے کہ ہر کوئی اپنے آپ میں مگن، اپنا ہی گرفتار ہے۔
  15. محمد وارث

    معلوماتِ عامہ کے سوالات

    یہ بات ہی زیادہ قرین قیاس ہے۔ عورتیں وغیرہ ان کے لیے اس درجہ کی چیز نہیں تھی، وہ تو باپ کی مدخولہ کو بھی اپنی لونڈی بنا لیتے تھے۔ ایک دوسرے کی عداوت ان کے اندر رچی بسی تھی۔ نہ صرف محمد بن قاسم کی یہ حالت حکومت بدلنے سے ہوئی تھی بلکہ طارق بن زیاد اور اس کا گورنر بھی اسی قسم کے حالات میں فارغ ہو...
  16. محمد وارث

    معلوماتِ عامہ کے سوالات

    جی فہیم موجود ہیں اور مختلف اسکالرز نے کر رکھے ہیں۔ پروفیسر یوسف سلیم چشتی کی شرح جاوید نامہ بہت خاصے کی چیز ہے لیکن شاید اب چھپتی نہیں۔ ویسے دیگر ترجمے عام مل جاتے ہیں بلکہ کلیات اقبال فارسی (بشمول جاوید نامہ) بھی اردو ترجمے کے ساتھ دستیاب ہیں۔
Top