نتائج تلاش

  1. حسان خان

    گلِ سنگم گلِ سنگم چہ بگم از دلِ تنگم

    فارسی میں جو الفاظ 'ان' اور 'ام' پر ختم ہوتے ہیں، تہرانی فارسی میں اُن کی آواز 'ون' اور 'وم' میں تبدیل ہو جاتی ہے۔ مثلاً: باران > بارون آرام >آروم ایک افغان کے لیے شاید یہ تغیر عجیب ہو، اسی لیے احتمالاً احمد ظاہر نے اپنے کابلی لہجے کے مطابق باران پڑھا ہے۔ پرپر شدن یعنی پتا پتا ہو کر بکھر...
  2. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    معشوقہ آراستہ ہو گئی، جب تک رہے یوں ہی رہے اُس کا سارا کفر ایمان ہو گیا، جب تک رہے یوں ہی رہے عید آ گئی، عید آ گئی، جو یار دور بھاگ گیا تھا آ گیا عیدی فراواں ہو گئی، جب تک رہے یوں ہی رہے اُس طلعت شاہانہ سے اور اُس مشعلِ خانہ سے ہر گوشہ میدان کی طرح ہو گیا، جب تک رہے یوں ہی رہے
  3. حسان خان

    گلِ سنگم گلِ سنگم چہ بگم از دلِ تنگم

    یہ نغمہ ارمنی گلوکار آرارات آمادیان کی آواز میں سنیے:
  4. حسان خان

    گلِ سنگم گلِ سنگم چہ بگم از دلِ تنگم

    ایرانی 'چہ' کو 'چہ' ہی بولتے ہیں، امّا ایرانی گفتاری فارسی میں 'چی' استعمال ہوتا ہے۔ یہ صرف گفتاری شکل ہے۔ فصیح زبان میں 'چہ' ہی بولا جاتا ہے۔
  5. حسان خان

    ایرانی آذربائجان کی خانہ بدوش عورتیں

    عکاس: خلیل غلامی تاریخ: ۲۹ فروری ۲۰۱۶ء ماخذ یہ تصاویر ایرانی صوبے مشرقی آذربائجان کے علاقوں سہند اور سَبَلان کی، اور صوبۂ مغربی آذربائجان کے علاقے چالدران کی ہیں۔
  6. حسان خان

    اویان اے یارِ وفاداریم اویان (ترکی نوحہ مع متن و ترجمہ)

    یہ نوحہ ایرانی گلوکار محمد حشمتی کی آواز میں سنیے:
  7. حسان خان

    گلِ سنگم گلِ سنگم چہ بگم از دلِ تنگم

    مثلِ بارون اگه نباری خبر از حالِ من نداری بی تو پرپر می‌شم دو روزه، دلِ سنگت برام می‌سوزه اگر تم بارش کی طرح نہیں برستے تو تم میرے حال پر مطلع نہیں ہو۔ میں تمہارے بغیر دو روز میں مرجھا جاؤں گی اور پھر تمہارا سنگی دل میرے لیے جلے گا۔ بارون = باران اگہ = اگر می‌شم = می‌شوم برام = برایم/برائے من...
  8. حسان خان

    گلِ سنگم گلِ سنگم چہ بگم از دلِ تنگم

    همه آهم همه دردم مثلِ طوفان پُرِ گردم بادِ مستم که تو صحرا می‌پیچم و دورِ تو می‌گردم میں پوری کی پوری آہ و درد ہوں، اور طوفان کی طرح گَرد سے پُر ہوں۔ میں بادِ مست ہوں کہ صحرا میں تاب کھاتی ہوں اور تمہارے گِرد گھومتی ہوں۔ تہرانی گفتاری فارسی میں تُو 'در' کو کہتے ہیں۔ تو صحرا یعنی در صحرا۔ پس...
  9. حسان خان

    گلِ سنگم گلِ سنگم چہ بگم از دلِ تنگم

    شکریہ اریب بھائی۔ ہایدہ نے بہت خوبصورتی سے گایا ہے۔ :)
  10. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    گرچه گشتم به تیغِ هجر قتیل لَیْسَ قلبی اِلیٰ سِواكَ یَمِیل (عبدالرحمٰن جامی) اگرچہ میں تیغِ ہجر سے قتیل ہو گیا ہوں، (پھر بھی) میرا دل تمہارے سوا کسی پر مائل نہیں ہوتا۔
  11. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    'چشم بہ راہ داشتن' کا معنی 'انتظار کرنا' ہے۔ بہ راہش می دار یعنی اُس سے انتظار کرتے رہو۔ یعنی اُسے آہوں سے پُر رکھو۔
  12. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    (رباعی) آن کس که لِوای عشق بر دوش آید با نیستیِ ابد هم‌آغوش آید گر صور دمند و گر مسیحا آرند این کشته نه مستی‌ست که با هوش آید (عرفی شیرازی) جس شخص کے شانے پر عشق کا پرچم آتا ہے، وہ ابدی نیستی کے ساتھ ہم آغوش ہو جاتا ہے؛ خواہ صور پھونکا جائے یا خواہ مسیحا کو لایا جائے، یہ کشتہ وہ مست نہیں ہے کہ...
  13. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    قصهٔ لیلی مخوان و غصهٔ مجنون عهدِ تو منسوخ کرد ذکرِ اوایل (سعدی شیرازی) (اے یار،) لیلیٰ کا قصہ اور مجنوں کا غم مت پڑھو۔۔۔ تمہارے زمانے نے قُدَماء کا ذکر منسوخ کر دیا ہے۔
  14. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    چو بی لبِ تو دل اندیشهٔ شراب کند ز سینه آه برآید که دل کباب کند (عبدالله هاتفی) جب تمہارے لب کے بغیر دل شراب کا خیال کرتا ہے تو سینے سے (ایک ایسی) آہ ابھرتی ہے جو دل کو کباب کر دیتی ہے۔ × یہ عبدالرحمٰن جامی کے خواہر زادے تھے۔
  15. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    چند استغنا، چه کم گردد ز جاه و حشمتت گر به چشمِ مرحمت سوی غریبان بنگری (عبدالرحمٰن جامی) (اے یار،) بے نیازی کب تک؟۔۔۔ اگر تم چشمِ مہربانی سے غریبوں کی جانب نگاہ کر لو تو تمہاری جاہ و حشمت میں سے کیا کم ہو جائے گا؟
  16. حسان خان

    اویان اے یارِ وفاداریم اویان (ترکی نوحہ مع متن و ترجمہ)

    یہ نوحہ جمہوریۂ آذربائجان کے ایک نوحہ خواں کی آواز میں سنیے:
  17. حسان خان

    اویان اے یارِ وفاداریم اویان (ترکی نوحہ مع متن و ترجمہ)

    یہ نوحہ ایک ایرانی آذربائجانی نوحہ خواں کی آواز میں سنیے:
Top