فارسی زبان میں ماضیِ مطلق کا صیغۂ واحد غائب بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ مصدر کا نون گرا دیتے ہیں اور کسی حرف کا اضافہ نہیں کرتے مثلاً دیدن سے دید۔ لیکن فارسی ادب کے قدیم خراسانی عہد میں فعلِ ماضی کا یہ صیغہ آخر میں فاعلی 'شین' کے اضافے کے ساتھ بھی استعمال ہوا ہے۔ یہ 'شین' زائد ہے کیونکہ اس کے اضافے...