نتائج تلاش

  1. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    (رباعی) عاشق همه کس، ولیک مجنون یکتاست عالم همه سنگ‌زار و زر کم‌پیداست چون آبِ تمامِ بحر و قُلزُم شور است یک چشمهٔ کوه‌سارِ ما بِه زآنهاست (لایق شیرعلی) عاشق سب ہیں، لیکن مجنوں منفرد ہے؛ دنیا پوری کی پوری سنگ زار ہے جبکہ زر نادر ہے؛ چونکہ تمام بحروں اور قلزموں کا آب نمکین ہے (لہٰذا) ہمارے...
  2. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    آن قدر گرم است بازارِ مُکافاتِ عمل چشم اگر بینا بُوَد هر روز روزِ محشر است (منسوب به صائب تبریزی) مُکافاتِ عمل کا بازار اس قدر گرم ہے کہ اگر چشم بینا ہو تو ہر روز روزِ محشر ہے۔
  3. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    استادِ سخن سعدی شیرازی کو خراجِ تحسین: خسروِ سرمست اندر ساغرِ معنی بریخت شیره از خُم‌خانهٔ مستی که در شیراز بود (امیر خسرو دهلوی) خسروِ سرمست نے ساغرِ معنی میں اُس خُم خانۂ مستی کا شیرہ انڈیلا ہے جو شیراز میں تھا۔ (ماخذ: تاریخِ ادبیاتِ ایران، صادق رضازادہ شفق)
  4. حسان خان

    وعلیکم السلام! شاید یہ کتاب آپ کے لیے مفید ثابت ہو گی...

    وعلیکم السلام! شاید یہ کتاب آپ کے لیے مفید ثابت ہو گی: https://archive.org/details/FarsiGrammarJadeed-QaziMeerAhmadShahRizwani
  5. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    آنان که با خدنگِ جفای تو خو کنند تیری نخورده تیرِ دگر آرزو کنند (جمشید خان ترکستانی) جو لوگ تمہارے تیرِ جفا کے مانوس و عادی ہو جاتے ہیں وہ کوئی تیر کھائے بغیر ہی ایک اور تیر کی آرزو کرتے ہیں۔
  6. حسان خان

    فارسی گو ملک تاجکستان میں اقبالِ لاہوری کا مقام

    "۱۹۹۱ اور ۱۹۹۲ میں تاجک حزبِ اختلاف پر بیشترین فکری اثر ہندی مسلم شاعر اقبال (۱۸۷۷-۱۹۳۸) کا تھا، جن کی فارسی شاعری شوروی دور میں دستیاب تھی۔ اب اُن کی نظم "کیا کیا جائے، اے اقوامِ شرق" (پس چہ باید کرد، ای اقوام شرق)، جو اُنہوں نے ۱۹۳۳ میں افغانستان کے بادشاہ کی تجدید سازی کی کوششوں کی تعظیم میں...
  7. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    تاجک شاعر لائق شیرعلی کی نظم 'جوانی می‌رود' سے ایک اقتباس: "جوانی سبزه‌ای نی، تا به هر فصلِ بهار از نو دمد از خاک و باز آرا دهد صحرای عریان را. جوانی آفتابی نی، که بی‌گه رفته، صبح آید، جوانی ماه نی، هر مه نخواهد گشت او پیدا. دریغا، این گلِ بی‌صورتِ صدرنگِ عطر‌افشان فقط یک بار در شاخِ نهالِ عمر...
  8. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    دل: وفا، بلبل: نوا، واعظ: فسون، عاشق: جنون هر کسی درخوردِ همت پیشه پیدا می‌کند (بیدل دھلوی) دل: وفا، بلبل: نوا، واعظ: فسوں، عاشق: جنوں۔۔۔۔ ہر کوئی (اپنی) ہمت کے موافق پیشہ پیدا کرتا ہے۔
  9. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    زهر نزدیکِ خردمندان اگرچه قاتل است چون ز دستِ دوست می‌گیری شفای عاجل است (سعدی شیرازی) اگرچہ خردمندوں کے نزدیک زہر قاتل ہے، (لیکن) جب تم دوست کے ہاتھ سے لیتے ہو تو وہ شفائے عاجل ہے۔
  10. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    یہ دو مختلف غزلوں کے اشعار ہیں۔ http://ganjoor.net/saadi/divan/ghazals/sh73/ http://ganjoor.net/saadi/divan/ghazals/sh268/ گنجور کے نسخے میں دونوں اشعار یوں درج ہیں: ساربان آهسته ران کآرامِ جان در محمل است چارپایان بار بر پُشتند و ما را بر دل است ای ساربان آهسته رو کآرامِ جانم می‌رود وآن دل که...
  11. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    صبا گر بگذرد بر خاکِ پایت عجب گر دامنش مُشکین نباشد (سعدی شیرازی) اگر صبا تمہاری خاکِ پا پر گذرے تو عجب ہے اگر اُس کا دامن معطر نہ ہو جائے۔
  12. حسان خان

    گیلان کے شہر ماسُولہ میں برفی موسم کے رُؤیائی مناظر

    عکاسان: مرتضیٰ رفیع خواہ، ابوذر بذری تاریخ: ۱۰ فروری ۲۰۱۶ء ماخذِ اول، ماخذِ دوم ایرانی صوبے گیلان کا محلِ وقوع: سیدہ شگفتہ
  13. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    صبر است علاجِ هجر دانم امّا چه کنم نمی‌توانم (مشتاق اصفهانی) صبر ہجر کا علاج ہے، میں جانتا ہوں؛ لیکن کیا کروں کہ میں نہیں کر سکتا۔
  14. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    تا وارهم ز وحشتِ شب‌های انتظار چون خندهٔ تو مهرِ جهان‌تابم آرزوست (فریدون مشیری) تاکہ میں شب ہائے انتظار کی وحشت سے رہا ہو جاؤں، مجھے تمہارے تبسم جیسے خورشیدِ جہاں تاب کی آرزو ہے۔
  15. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    وارث بھائی، یہاں میرے خیال سے یائے نکرہ نہیں، بلکہ یائے خطاب ہے۔ تو بیکسی و غریبی = تم بے کس ہو اور غریب ہو
  16. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    دور از نگاهِ گرمِ تو بی‌تاب گشته‌ام بر من نگاه کن که تب و تابم آرزوست (فریدون مشیری) تمہاری گرم نگاہ سے دور میں بے تاب ہو گیا ہوں۔۔۔ مجھ پر نگاہ کرو کہ مجھے تب و تاب کی آرزو ہے۔ (یہاں 'بے تاب' بے حرارت اور بے سوز کے معانی بھی دے رہا ہے۔)
  17. حسان خان

    اردو اور فارسی کے نظائرِ خادعہ

    بُخار اِس لفظ کا عربی اور فارسی میں مفہوم 'بھاپ' ہے جبکہ معاصر اردو میں یہ مفرد حالت میں عموماً بیمار کے جسم کی حرارت کے معنی میں استعمال ہوتا ہے جس کے لیے فارسی میں 'تب' مستعمل ہے۔ مع ہٰذا، اِس لفظ کی جمع 'بخارات' کا اردو میں وہی مفہوم ہے جو فارسی میں ہے۔
Top