ہمارے گھر ایک نیشنل کا ریڈیو اور ٹیپ ریکارڈر ہوتا تھا۔ ایک دفعہ ٹیپ ریکارڈر خراب ہو گیا، تو اس ڈر سے کہ ابو سے ڈانٹ پڑے گی، خود ہی ٹھیک کرنے کی ٹھانی۔ دوپہر کا وقت تھا، ابو اس وقت دفتر تھے اور گھر والے سو رہے تھے۔ پیچ کس لے کر پورا کھولا، اندر دیکھا تو ٹیپ کی بیلٹ ٹوٹی ہوئی تھی۔ دیکھا کہ ربڑ...