یار عبدالرحمٰن یہ کیا کہہ رہے ہو۔ :x میں کہاں کا بڑا پروگرامر؟
دوسرے فلیش میکرومیڈیا یا یوں کہیں کہ ایڈوب کا پروڈکٹ ہے، اس میں یونیکوڈ سپورٹ شامل کرنے کا کام وہی کر سکتے ہیں۔
شاکر، محسن حجازی خود کئی مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ ان کی پہلی ترجیح ایک کمپیوٹنگ کے لیے قابل استعمال نستعلیق فونٹ تیار کرنا ہے، یعنی ایسا نستعلیق فونٹ جس میں رینڈر کیے ہوئے صفحات اتنی ہی تیزی سے براؤز ہو سکیں جیسے عام لاطینی زبانوں کے فونٹس میں ہوتے ہیں۔ اور واقعی محسن حجازی نے یہ کارنامہ کر دکھایا...
یار حد ہی ہو گئی۔ محسن حجازی سے یہ توقع تو نہ تھی ہمیں۔ وہ ہمارے ساتھ نستعلیق فونٹ کی باتیں کرتے رہے اور اس کی خبر ہمیں محض اتفاق سے ملی اور وہ بھی کسی اور سائٹ سے۔ :( بہرحال یہ اردو سے محبت رکھنے والوں کے لیے نہایت خوشی کی خبر ہے اور یہ انشاءاللہ اردو کمپیوٹنگ کی دنیا میں ایک نئے انقلاب کا پیش...
شاکر، یہ غالباً پاکستانی شاعر کہنا چاہ رہے ہیں۔ یہ ایک اردو ویب سائٹ چلا رہے ہیں جو کہ تصویری اردو پر مشتمل ہے۔ لگتا ہے ابھی انہیں تحریری اردو پر مہارت حاصل نہیں ہوئی۔
ذوالفقار، مسئلہ فلیش کو اردو میں استعمال کرنے کا نہیں بلکہ اردو کو فلیش میں استعمال کرنے کا ہے۔ اس موضوع پر پہلے بھی بات ہو چکی ہے کہ فلیش یونیکوڈ اردو کو صحیح طور پر سپورٹ نہیں کرتا اور یہ بات اس کے استعمال میں مانع ہے۔
ذوالفقار، آپ کے زیادہ تر پیغامات ون لائنر ہیں۔ آپ کے اس سوال کی سمجھ نہیں آئی۔ اگر گرامر کے اصول و قواعد کی بات کریں تو اردو کی گرامر بالکل فارسی گرامر جیسی ہے۔
ذوالفقار، فونٹ آپ کے سسٹم پر ہوتا ہے۔ ہم نے صرف سٹائل شیٹ میں ایشیاٹائپ فونٹ مقرر کیا ہوا ہے، آپ چاہیں تو اپنے سٹائل کے ذریعے اسے override کر سکتے ہیں۔ ایشیا ٹائپ اگرچہ بہترین فونٹ نہیں ہے لیکن یہ بی بی سی اردو ڈاٹکام کی وجہ سے رواج پا گیا ہے۔ میں جلد ہی ایک نئی تھیم متعارف کرانے والا ہوں، امید...
بیدم بھائی، کیا کسی کشمیر مشن پر گئے ہوئے تھے؟ کہاں تھے اتنے دنوں سے؟
میں کچھ دنوں میں اوپن پیڈ نئی میپنگ کے ساتھ پیش کروں گا اور اس میں مطلوبہ پریزینٹیشن فارمز کی سپورٹ بھی ہوگی۔ یہ اب فونٹ پر منحصر ہے کہ وہ ان پریزٹیشن فارمز کو سپورٹ کرتا ہے یا نہیں۔
اردو ویب کی کی میپنگ کی تفصیل یہاں موجود ہے۔ میں کوشش کروں کہ فورم کے پوسٹ پیج کے استعمال کے بارے میں تفصیلی معلومات ایک جگہ اکٹھی کرکے اس کا ربط سائیڈ بار میں ڈال دوں۔
ظفر، آپ اتنی ٹینشن کے باوجود اس محفل کو رونق بخش رہے ہیں، بہت شکریہ۔ اللہ تعالی آپ کی پریشانی دور فرمائے۔ کیا آپ کے مالک مکان کے پاس کوئی ٹھوس وجہ ہے جس کی بنا پر اس نے آپ کو یہ نوٹس دیا ہے؟
السلام علیکم مہوش، آپ ماشاءاللہ بہت محنت سے کام کر رہی ہیں اور اردو جملہ پر کی گئی اکھاڑ پچھاڑ سے اندازہ ہوتا ہے کہ آپ نے جملہ کے استعمال میں کس قدر مہارت حاصل کر لی ہے۔ :) میں اس کے بارے میں کئی باتیں کرنا چاہ رہا تھا لیکن پھر وہی وقت کی کمی کا عذر پیش کروں گا۔ میری رائے ابھی تک یہی ہے کہ...